اننت ناگ: ایک جانب جہاں مرکزی اور ریاستی حکومت و انتظامیہ کشمیری نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں وہیں کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُبھارنے اور انہیں مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنے کہ غرض سے بھارتی فوج کافی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو صحیح راہ کی جانب گامزن کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔ Anantnag Youth Festival
اس سلسلے میں فوج نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے اننت ناگ میں 'یوتھ فیسٹیول ساؤتھ کشمیر' کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے جہاں نوجوانوں کو روزگار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ اس فیسٹیول میں جسمانی طور معذور افراد میں اسناد تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین سے دار وصول کی۔
اس فیسٹیول میں جہاں عام نوجوانوں نے شرکت کی وہیں مختلف شعبے میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے افراد نے اپنے تجربات سامنے رکھتے ہوئے اس طرح کے پروگرام کو خوش آئند قرار دیا۔ Coordination Between People and Army
اس درمیان فیسٹیول میں شریک عام نوجوانوں کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کشمیری نوجوانوں کے لیے منشیات اور بیروزگاری بڑا چلینج ہیں۔ ایسے میں ان پروگراموں کے ذریعے جہاں ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے تفریحی لمحات میسر ہوتے ہیں وہیں کریئر کونسلنگ کے ذریعے صحیح سمت چلنے کی ترغیب بھی ملتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف آپریشن کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی پروگراموں کے ذریعے کافی عرصے سے سرگرم ہے۔ فوج کے مطابق ایسے پروگراموں کے ذریعے عوام اور فوج کے مابین تال میل میں مزید بہتری آنے کی امیدیں ہیں۔