ETV Bharat / city

Illegal Sand Extraction from Brengi Nala نالہ برنگی سے غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالنے کا کام جاری - Jammu and Kashmir Sand Mafia

اننت ناگ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ برنگی سے ریت مافیا غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالنے میں مصروف ہیں جس سے مذکورہ نالہ مقامی لوگوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ اس کام میں متعلقہ محمکہ پر مافیا سے ساز باز کا بھی الزام لگایا جا رہا ہے۔ Sand from Brengi Nala

Illegal Extraction of Sand from Brengi Nala
غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالنے کا کام
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 6:06 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ریت مافیا کی جانب سے برینگی نالے سے ریت، بجری اور پتھر نکالنے کا کام شدومد سے جاری ہے۔ ایک جانب نالہ برنگی کوکرناگ اور اس کے مضافاتی علاقوں کی ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرتا ہے وہیں دوسری جانب ریت مافیا نے مذکورہ نالے کو گڑھوں میں تبدیل کیا ہوا ہے، جس کے باعث مقامی کسانوں کو شالی یا مکی کی فصل کو اکثر بیشتر سینچائی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Brengi Nala in Anantnag

غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالنے کا کام

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ برینگی سے ریت مافیا غیر قانونی طریقے سے ریت اور باجری نکالنے میں مصروف ہیں جس سے مذکورہ نالہ مقامی لوگوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے جب کہ نالہ برینگی میں موجود ٹراؤٹ مچھلیوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نالہ برینگی میں طغیانی آتی ہے تو انہیں خطرہ لاحق رہتا ہے کیونکہ نالے میں پانی کا بہاؤ اس قدر تیز ہوجاتا ہے کہ مقامی لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر ہجرت کرنی پڑتی ہے۔ لوگوں نے متعلقہ محکمے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ندی نالوں سے بجری اور ریت نکالنے والوں سے رقوم حاصل کر لیتے ہیں اسی لیے ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لا رہے ہیں۔ Jammu and Kashmir News

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کہا کہ ندی نالوں کی حفاظت کا کام اگرچہ محکمۂ ایریگیشن و فلڈ کنٹرول، جیالوجی اینڈ مائننگ، محکمۂ فشریز کا ہے تاہم ان محکمۂ جات کی جانب سے ریت اور بجری نکالنے والوں کے ساتھ ساز باز کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے اس ضمن میں مداخلت کرکے ریت مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہزاروں کنال زرعی ارضی بنجر ہونے سے محفوظ رہے اور نالہ برینگی کی شان رفتہ بحال رہ سکے۔ Jammu and Kashmir Sand Mafia

وہیں تحصیل انتظامیہ کوکرناگ نے غیر قانونی ریت نکالنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ریت نکالنے کا کام جاری رکھتے ہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحصیل انتظامیہ کوکرناگ کے مطابق آنے والے وقت میں اس غیر قانونی کام کو روکنے کے لیے نالہ برینگی کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.