ETV Bharat / city

IGP Kashmir Reached Amarnath: اعلیٰ پولیس افسران نے امرناتھ گُپھا کا دورہ کیا

کشمیر کے صوبائی کمشنر اور آئی جی پی، بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے امرناتھ گُھپا پہنچے۔ Amarnath Cloudburst Tragedy

IGP Kashmir Vijay Kumar
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 1:48 PM IST

جموں و کشمیر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے امرناتھ گُھپا پہنچے اور وہاں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد جاری بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'آئی جی پی کشمیر اور صوبائی کمشنر کشمیر آج (سنیچر) صبح شری امرناتھ پوِتر گُھپا پہنچے اور وہاں جاری بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں'۔ Kashmir Police Officials Visited Amarnath Cave

امر ناتھ گُھپا کے نزدیک آج صبح ریسکیو آپریشن کو بحال کر دیا گیا اور بچاؤ آپریشن کو مزید کارگر بنانے کے لیے مزید افرادی قوت اور ساز و سامان کو جائے موقع پر لایا جا رہا ہے۔ این ڈی آر ایف، فوج، پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آر ایف کے علاوہ کئی ایجنسیاں بچاؤ آپریشن میں لگی ہوئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے کے پیش نظر یاترا کو فی الوقت معطل کر دیا گیا ہے اور اس کو بچاؤ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی بحال کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امرناتھ گُھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کی ہیں اور تمام افسران کو اپنے موبائل فون آن رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط 30 جون سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران قریب 90 ہزار یاتریوں نے پوِتر گُھپا کا درشن کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.