ETV Bharat / city

International Women's Day: عالمی یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ ویمنس کالج اننت ناگ میں تقریب کا اہتمام

اننت ناگ کے گورنمنٹ ویمنس کالج میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خواتین کو سماج میں پھیل رہے مختلف جرائم خاص کر جنسی استحصال اور گھریلو تشدد کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ ویمنز کالج اننت ناگ میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 1:15 PM IST

اننت ناگ کے گورنمنٹ ویمنز کالج میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام کے دوران خواتین کے حقوق کے علاوہ پی او سی ڈی و خواتین کو درپیش دیگر مسائل غور و خوض کیا گیا اور طالبات کو خصوصی جانکاری فراہم کی گئی۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ ویمنز کالج اننت ناگ میں تقریب کا اہتمام

اس موقع پر خواتین کو سماج میں پھیل رہے مختلف جرائم خاص کر جنسی استحصال اور گھریلو تشدد کے خلاف کھڑے ہونےکی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پروگرام میں کالج پرنسپل ڈاکٹر عرفان المجید اور لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری میر وجاہت کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گھریلو تشدد و خواتین کے خلاف جرائم کی بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متاثرین کو اس کے خلاف آواز اٹھانے کی تلقین کی گئی جب کہ جنسی بھید بھاؤ کو مٹانے کا بھی عہد کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کی طالبات نے خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.