ETV Bharat / city

موسم کی خرابی کے پیش نظر ضلع انتطامیہ اننت ناگ نے ہیلپ لائنز قائم کی - ہیلپ لائنز قائم

ناسازگار موسمی صورتحال اور محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے عوام کے لیے ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر پیوش سنگلا
ڈاکٹر پیوش سنگلا
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 11:22 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ نے بارش کے سبب کسی بھی صورتحال کے دوران مدد کے لیے ہلیپ لائنز قائم کی ہے۔لوگ کسی بھی ناگہانی آفت یا پریشانی میں فون نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ بر وقت انتظامیہ کی جانب سے انہیں فوری طور مدد فرام کی جائے۔

انتطامیہ نے کسی بھی مدد یا ایمرجنسی کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہلیپ لائینز نمبر ( 9419045044, 9596353667, 9622648865)
اس کے علاوہ انتطامیہ سے پکار ہیلپ لائن نمبرات پر بھی رابطہ کیا جا سکتا۔ ( Pukaar helpline) (No's (01932-222255,01932-222187, 01932-222188)
لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران متعلقہ سب ضلع مجسٹریٹس، تحصیلداروں، ایس ڈی آر ایف، پولیس، فلڈ کنٹرول، صحت عامہ، جل شکتی، محکمہ بجلی اور دیگر سرکاری محکموں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی زیر صدارت ایک ایمرجنسی میٹنگ منعقد کی گئی، جس دوران ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بارشوں کے اس موسم کے دوران خبردار رہیں اور لوگوں کے مسائل کو سننے اور فون کالز کا موثر جواب دینے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بارشوں کے دوران احتیاط برتیں، اپنے بچوں اور مال مویشیوں کو ندی نالوں اور دریاﺅں سے دور رکھیں۔

ہم آپ کو بتادیں کہ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 جولائی سے کشمیر وادی اور جموں صوبے میں عمومی طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.