ETV Bharat / city

Aap Ki Zameen, Aap Ki Nigrani: اننت ناگ میں آن لائن لینڈ ریکارڈ کے تئیں بیداری پروگرام - لینڈ ریکارڈ کے تئیں بیداری پروگرام

جموں و کشمیر محکمہ ریونیو (J&K Revenue Department) کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حفیظ اللہ مسعودی نے بتایا کہ بہت جلد تمام زمینوں کے دستاویزات ڈیجٹلائز ہونے جارہے ہیں، جس سے تمام مالکانِ اراضی کو آسانی ہوگی اور گھر بیٹھے بآسانی وہ اپنی زمینوں کے اسٹیٹس جانچ سکیں گے۔

اننت ناگ میں 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' عنوان کے تحت بیداری پروگرام

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 7:25 PM IST

اننت ناگ میں 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' عنوان کے تحت ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹریٹ آف سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس جنوبی کشمیر کے تعاون سے ٹاؤن ہال اننت ناگ و دیگر تحصیل میں 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوئیں۔

اننت ناگ میں 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' عنوان کے تحت بیداری پروگرام

جس میں محکمہ ریوینیو (Revenue Department) کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حفیظ اللہ مسعودی (Dr. Hafeez Ullah Masoodi) نے اراضی کے کاغذات کو ڈیجٹلائز کرانے سے متعلق آفیسروں اور عوام کو معلومات فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام زمینوں کے دستاویزات ڈیجٹلائز ہونے جارہے ہیں، جس سے تمام مالکانِ اراضی کو آسانی بھی ہوگی اور گھر بیٹھے بآسانی وہ اپنی زمینوں کے اسٹیٹس جانچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این جی ڈی آر ایس (National Generic Document Registration System) کے تحت شفافیت کے ایک مثال ہوگی۔ اس مہم کے تحت عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی کافی سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیں: "آپ کی زمین آپ کی نگرانی" کے تحت آن لائن سسٹم مرتب

واضح رہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اراضی کے دستاویزات پورٹل پر جاکر آن لائن پُر کرنے ہوں گے، جس کے بعد لوگ اپنی اراضی کے دستاویزات کہیں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ تقریب میں تحصیلدار، پٹواری، نمبرداروں اور زمینداروں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.