جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیش مقام کی رہنے والی روبی جان نے حال ہی میں کشمیر یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لاء سے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
قانوں کی طالبہ روبی جان علاقے کی پہلی ایسی لڑکی ہیں جنہوں نے کشمیر یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لاء سے اول پوزیشن حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ روبی جان ایک ایسی طالبہ ہیں جن کے والد نانوائی ہیں۔
روبی جان نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والد کے سر باندھا ہے ان کا کہنا ہے کہ والد اور بھائیوں کی بے لوث محبت اور مدد سے تعلیمی سفر میں حائل مشکلات کا سامنا کرکے میں اس مقام پر پہنچی ہوں۔
کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون بیچ 2013-2016 کی طالبہ روبی جان نے اپنی تعلیمی سفر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا اگرچہ سینکڑوں طلباء و طالبات کو کشمیر یونیورسٹی کے مختلف شعبوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے اور اسناد سے نوازا گیا۔
روبی جان نے اس عزت افزائی کا سہرا اپنے والد کے سر باندھا ہے ان کا کہنا ہے کہ والد صاحب اور بھائیوں کی بے لوث محبت اور مدد سے ہی میں نے تعلیمی سفر کے راستے میں حائل مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں کہا کہ انہیں طالبات پر زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈلز (تعلیمی) حاصل کرنے پر فخر ہے۔
کشمیر یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سیشن 27 جولائی کو منعقد کیا گیا تھا جس میں 8 طلائی تمغہ جیتنے والوں میں سے 42 لڑکیاں تھیں جبکہ دوسرے سیشن میں جو بدھ کو منعقد کیا گیا تھا 240 لڑکیوں نے سونے کے تمغے حاصل کیے جبکہ 72لڑکوں نے بھی طلائی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔
اساتذہ نے روبی جان کو ایک بہت ہی روشن طالب علم قرار دیا ہے جو اپنے تعلیمی ماہرین کے علاوہ شعبہ کی شریک نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔
روبی کے بھائی صوفی سجاد کا کہنا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن ایک ذہین اور محنتی لڑکی ہےاور ہمیں ان پر فخر ہے۔
روبی جان کے والد محمد رمضان صوفی کی دکان پر علاقے کے لوگوں کا تانتا بندھا ہو اہے اس خوش خبری سے پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔
عزیز و اقارب کی جانب سے روبی جان کو مبارکباد پیش کی جارہی ہیں اور پورے علاقے روبی جان کی عزت افزائی کو لے کر خوشیاں منا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
اپنی بیٹی کی کامیابی پر روبی کے والد محمد رمضان صوفی کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے انہوں نے کافی مشکلات اٹھائے ہیں۔
روبی کے والد رمضان صوفی کا کہنا ہےکہ انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور سارے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کا صلہ آج انہیں اپنی بیٹی کی اس کامیابی کی شکل میں ملا ہیں۔