ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ ADC Anantnag Gh Hassan Sheikh نے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں یوم جمہوریہ کو خوش اسلوبی سے منانے کے انتظامات پر تبادلہ Republic Day Celebration خیال کیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ میٹنگ کووڈ پروٹوکول کی سخت پابندی کے تحت منعقد کی گئی۔
اس کے علاوہ سب ڈویژنل اور تحصیل سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ اے ڈی سی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران کووڈ پروٹوکول کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Republic Day Arrangement In Anantnag: اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اس موقع پر بیٹھنے کے انتظامات، بیریکیڈنگ، سکیورٹی، ٹریفک، پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، فرسٹ ایڈ، فائر ٹینڈرز، میڈیا گیلری سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ یوم جمہوریہ پر تمام تر انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔