ETV Bharat / city

بی جے پی اقتدار کے لئے کالے دھن کا استعمال کرتی ہے: کانگریس

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 8:19 PM IST

کانگریس نے گجرات کے ایک ایم ایل اے کا پارٹی بدلنے کے لئے 10 کروڑ روپے لینے سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار کی بھوکی ہے اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر وہ کالے دھن کا استعمال کرتی ہے۔

Congress
کانگریس

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی، پارٹی کے گجرات انچارج راجیو ساتوا اور گجرات پردیش کانگریس کے سابق صدر ارجن موڈواڈیا نے پیر کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی میں اقتدار کی بے انہتا بھوک ہے اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات اسمبلی کی سابق ممبر سونا بھائی پٹیل نے گذشتہ روز ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی بدلنے کے لئے انہیں 10 کروڑ روپے دیئے گئے ۔ انہوں نے ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لیا اور کہا کہ یہ رقم ان دونوں رہنماؤں کے کہنے پر انہیں پہنچائی گئی۔

کانگریس رہنماوں نے کہا کہ یہ سب کیمرے کے سامنے کہا گیا ہے اور اس کے لئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ واضح ہے کہ حکمراں جماعت بدعنوانی میں ملوث ہے اوروہ اقتدار کے لئے گجرات ہی نہیں ملک کے دیگر حصوں میں بھی ایم ایل اے کی خریدوفروخت میں شامل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.