ETV Bharat / business

Unemployment rate dips جولائی تا ستمبر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی، این ایس او

این ایس او کے سروے کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر کمی آئی ہے۔ یہ شرح جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران کم ہو کر 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔ Unemployment rate dips to 7.2 pc in July-September

Unemployment rate dips to 7.2 pc in July-September 2022: NSO survey
جولائی تا ستمبر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی، این ایس او
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 12:44 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں بے روزگاری سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے، قومی محکمہ شماریات (این ایس او) نے بے روزگاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ جس کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022 میں شہری علاقوں میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح سالانہ بنیادوں پر 7.2 فیصد پر آگئی ہے۔ ایک برس قبل 2021 میں اسی عرصے کے دوران بے روزگاری کی شرح 9.8 فیصد تھی۔ بے روزگاری کی شرح میں کمی کے حالیہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ملکی معیشت اب جہاں کورونا وبا کے اثرات سے باہر آرہی ہے، وہیں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ Unemployment rate dips to 7.2 pc in July-September

NSO کے تازہ ترین پیریڈک لیبر فورس سروے (PLFS) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل تا جون 2022 میں شہری علاقوں میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے بے روزگاری کی شرح 7.6 فیصد رہی۔ جب کہ گذشتہ برس 15 برس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح جولائی تا ستمبر 2022 میں کم ہو کر 7.2% ہو گئی جو ایک برس پہلے 9.8% تھی۔

سروے میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2022 میں شہری علاقوں میں خواتین (15 برس یا اس سے زیادہ عمر کی) میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 9.4 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ برس اسی مدت میں 11.6 فیصد تھی، جب کہ اپریل تا جون 2022 کے دوران یہ تعداد 9.5 فیصد تھی۔ وہیں شہری علاقوں میں مردوں کی بے روزگاری کی شرح جولائی تا ستمبر 2022 میں کم ہو کر 6.6 فیصد ہو گئی، جو ایک برس پہلے 9.3 فیصد تھی، جب کہ یہ اپریل-جون 2022 میں یہ 7.1 فیصد تھی۔

اس کے علاوہ ستمبر کی سہ ماہی میں شہری علاقوں میں لیبر فورس کی شرکت کی شرح (LFPR) بڑھ کر 47.9 فیصد ہوگئی۔ یہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 46.9 فیصد تھا۔ جب کہ اپریل تا جون 2022 کے دوران یہ 47.5 فیصد تھا۔ LFPR کا مطلب ہے ان لوگوں کی تعداد جو یا تو کسی ملازمت میں مصروف ہیں یا روزگار کے لیے دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.