ETV Bharat / business

انشورنس پالیسیاں خریدتے وقت دھوکے بازوں سے کیسے دور رہیں؟ - انشورنس میں دھوکہ دہی اور جعل سازی سے بچنے کے طریقے

انشورنس میں جعل سازی کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ خصوصاً، ہوم لون، ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس میں خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ ایسی جعل سازی کرنے والی کمپنیاں یا ایجنسیاں براہ راست میل، اخباری اشتہارات یا انٹرنیٹ کے ذریعے فراڈ کرتی ہیں۔ ایسے فراڈ سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل ٹپس پر عمل کریں۔

stay-away-from-fraudsters-while-buying-insurance-policies
انشورنس پالیسیاں خریدتے وقت دھوکے بازوں سے کیسے دور رہیں؟
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 5:08 PM IST

حیدرآباد: کیا آپ نئی انشورنس پالیسی لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ پالیسی کی تجدید کے لیے پریمیم ادا کر رہے ہیں؟ ادائیگی کے بعد کلیم ( انشورنس کے رقم کی دعویدای) کا انتظار کر رہے ہیں؟ ایسے معاملات میں محتاط رہنا بہتر ہے کیونکہ بیمہ پالیسیوں میں بہت سارے فراڈ ہو رہے ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے چند تجاویز کو ذہن نشی کرنا ضروری ہے۔ ایک بار جب آپ کو انشورنس کمپنی کی طرف سے کلیم کرنے والی کال موصول ہو تو آپ کو اس کی صداقت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔'

وہ کسی خاص پالیسی کے بارے میں آپ کو سمجھانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آپ کو سوچنا ہوگا کہ کسی اجنبی پر بھروسہ کرنا کہاں تک مناسب ہے۔ اچھا ہے کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے کسٹمر کیئر سے یا ان کے پورٹل پر دو بار چیک کر لیں۔ پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی جلدی میں ان کے جال میں نہ پھنسیں۔ اگر وہ کم پریمیم کا حوالہ دیتے ہیں، تو بہتر ہے کہ متعلقہ انشورنس کمپنی سے رجوع کریں۔ پالیسی دستاویزات یا خالی کاغذات پر دستخط کرنے سے سختی سے گریز کریں۔

نقد رقم کے بجائے پریمیم چیک کے ذریعے یا آن لائن ادا کریں۔ کیونکہ انشورنس کمپنیاں ہمیں ایجنٹوں کو نقد ادائیگیوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیتی رہتی ہیں۔ پھر بھی اگر آپ نقد ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ برانچ میں جا کر ادائیگی کریں۔ ادائیگی کی رسید پر اصرار کریں اور انہیں محفوظ رکھیں۔ پین کارڈ، آدھار، پاسپورٹ اور پالیسی کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور دستخط شدہ خالی چیک جاری کرنے سے گریز کریں۔ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ OTPs، لاگ ان تفصیلات اور پاس ورڈ کسی بھی حالت میں انشورنس کمپنی کے ذریعہ نہیں مانگے جائیں گے۔

آج کل ہر پالیسی کو QR کوڈ کے ساتھ ٹیگ کیا جاتا ہے۔ کوڈ کو اسکین کرنے سے آپ کو پالیسی کے بارے میں تمام تفصیلات مل جائیں گی۔ پالیسی موصول ہونے کے بعد، درست تفصیلات جاننے کے لیے اسے اپنے اسمارٹ فون پر اسکین کریں۔ انشورنس پالیسی فارم بھرتے وقت ہر چیز کے بارے میں جانیں۔ پالیسی کی شرائط کو ایک بار پھر دیکھیں۔ نامکمل فارموں پر کبھی دستخط نہ کریں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.