کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منظور کیے گئے زرعی بل کے سلسلے میں جمعہ کے روز پر مودی حکومت سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعے کسانوں کو سرمایہ کاروں کا غلام بنانے کا التزامات ہے۔ مسٹر گاندھی نے اس قانون کے خلاف بھارت بند کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کی اور حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نے منیمم اسپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو برباد کردیا ہے۔ نیا زرعی قانون کسانوں کو غلام بنا دے گا ۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی اور محترمہ وڈرا نے بھارت بند کی حمایت کرنے کے لیے بھی لوگوں سے اپیل کی۔
محترمہ وڈرا نے کہا 'کسانوں سے ایم ایس پی چھین لی جائے گی۔ انہیں کنٹریکٹ فارمنگ کے ذریعے کھرب پتیوں کا غلام بننے پر مجبور کیا جائے گا، نہ قیمت ملے گے نہ عزت، کسان اپنے ہی کھت پر مجبور بن جائیں گے۔ بی جے پی کا زرعی بل ایسٹ انڈیا کمپنی کے راج کی یاد دلاتا ہے۔ ہم یہ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے'۔