ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کی کمیٹی کی جمعہ کے روز منعقد میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کی اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
- ریپو ریٹ 4.00 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
- ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
- مارجینل اسٹینڈنگ فیسیلٹی (ایم ایس ایف) 4.25 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
- بینک ریٹ 4.25 فیصد، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
- سنہ 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں ریئل جی ڈی پی میں 20.6 فیصد کے اضافے کا امکان۔
- رواں مالی سال میں ریئل جی ڈی پی میں 9.5 فیصد کم ہونے کا امکان۔
- دوسری سہ ماہی میں یہ 9.8 فیصد نیچے رہ سکتا ہے۔
- تیسری سہ ماہی میں ریئل جی ڈی پی میں 5.6 فیصد کم ہونے کا امکان۔
- رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریئل جی ڈی پی میں 0.5 فیصد اضافے کی امید۔
- رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اشیائے خوردنی کی مہنگائی 6.8 فیصد، دوسری ششماہی میں 5.4 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں مہنگائی کے 4.3 فیصد پر رہنے کا امکان
- ٹی ایل ٹی آر او 2.0 کا اعلان، بینکوں میں ایک لاکھ کروڑ کی لیکویڈٹی بڑھانے کا ہدف۔