مرکز کی مودی حکومت نے غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والے ملک کے کروڑوں مزدوروں کا اعداد و شمار مرتب کرنے کے لیے 26 اگست کو ای پورٹل کا آغاز کیا تھا۔ پورٹل کے آغاز کے بعد سے ہی مزدوروں نے اندراج کرنا شروع کردیا ہے۔
وزارت محنت کے مطابق اب تک ایک کروڑ سے زائد مزدوروں نے ای شرام پورٹل پر اپنا اندراج کرایا ہے۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ تین لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ کارکنوں نے مذکورہ پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں سے لگ بھگ 43 فیصد خواتین ہیں۔
تازہ اعداد وشمار کے مطابق اس کام میں بہار، اڈیشہ، اترپردیش اور مغربی بنگال پیش پیش ہیں جہاں سب سے زیادہ لوگوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔
- مزید پڑھیں: پٹرول ڈیزل جی ایس ٹی میں شامل نہیں ہوگا
- راجیو اگروال فیس بک انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر مقرر
- ٹیلی کام کمپنیوں کو راحت دینے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات
واضح رہے کہ ملک میں غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے سبھی ورکروں کا اعداد و شمار مرتب کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے اگست میں ای-شرم پورٹل کا آغاز کیا تھا۔ 2019-20 کے اقتصادی جائزے کے مطابق ملک میں تقریباً 38 کروڑ غیر منظم مزدور ہیں۔ اِن میں سے ایک کروڑ سے زیادہ کارکن پورٹل میں پہلے ہی اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔