کسانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست میں دھان کی خریداری 27 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔
ان اضلاع کے منڈیوں میں 4 لاکھ کوئنٹل دھان کی آچکے ہیں۔ کسانوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ریاست نے اتوار سے خریداری شروع کرنے کے لیے ایک پروگرام تیار کیا ہے۔
![MSP procurement of kharif paddy begins immediately in Punjab and Haryana: Centre](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8950673_pady.jpg)
مرکزی حکومت نے پنجاب اور ہریانہ میں کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) پر خریف فصل دھان کی خریداری فوری طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پہلے مرحلے میں امبالا، کوروکشترا ، کرنال اور کیتھل میں خریداری شروع کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی، دوسرے اضلاع میں کووڈ ۔19 کے لیے بنائے گئے قواعد کے مطابق 29 ستمبر سے خریداری شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ مرکزی وزارت برائے خوراک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہریانہ اور پنجاب کی منڈیوں میں دھان کی جلدی آمد کے پیش نظر، حکومت ہند نے 26 ستمبر 2020 سے فوری طور پر کم از کم سپورٹ پرائس ( ایم ایس پی) پر پنجاب-ہریانہ میں دھان کی خریداری شروع کردی ہے۔ جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کو کم از کم سپورٹ پرائس پر فروخت کرنے میں مزید وقت ملے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم ایس پی پر پنجاب - ہریانہ میں دھان / چاول کی خریداری فوری طور پر شروع کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خریداری ایجنسیوں نے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔ ہریانہ اسٹیٹ گودام کارپوریشن، محکمہ خوراک، سول سپلائی اور صارف امور اس سلسلے میں کاشتکاروں کو مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیے کمر کس رکھی ہے۔
داس نے بتایا کہ ای خریداری پورٹل کو بھی 29 ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔