ETV Bharat / business

ٹرینوں کو چلانے کے لیے 120 درخواست موصول - indian railways receives 120 applications for 12 clusters news in urdu

ٹرینوں کو چلانے میں نجی کمپنیوں کو اجازت دینے سے ریلوے کے شعبے میں 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہونے کی امید ہے۔

Indian Railways receives 120 applications for 12 clusters

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 6:54 PM IST

نئی دہلی: نجی ٹرینوں کو چلانے کے ٹینڈرس کے جواب میں 15 کمپنیوں سے ریلوے کو 120 درخواست موصول ہوئے ہیں۔ ریلوے نے 12 کلسٹروں میں 140 روٹز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت نجی ٹرین چلانے کے لیے یکم جولائی کو 'رکویسٹ فار کوالیفکیشن' (آر ایف کیو) مدعو کیا تھا۔ تمام کلسٹر ملا کر پروائیویٹ کمپنیوں کو کل 151 جدید ٹرینیں لانی ہوں گی۔

ٹرینوں کو چلانے میں نجی کمپنیوں کو اجازت دینے سے ریلوے کے شعبے میں 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہونے کی امید ہے۔

ریلوے نے بتایا کہ آج آر ایف کیو کھولے گئے۔ بارہ کلسٹروں کے لیے جاری مختلف ٹینڈر کے جواب میں 14 بھارتی اور اسپین کی ایک کمپنی سمیت کل 15 سرمایہ کاروں کی جانب سے 120 درخواست موصول ہوئے ہیں۔ درخواست دہندگان میں ایل اینڈ ٹی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ لمیٹیڈ، جی ایم آر ہائیویز لمیٹیڈ، بھیل اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) شامل ہیں۔

ریلوے نے بتایا کہ ممبئی 2 اور دہلی 2 کلسٹروں کے لیے 12-12 درخواست، بنگلور کلسٹر کے لیے 11 درخواست، دہلی 1، پریاگ راج، سکندرآباد، جے پور کلسٹروں کے لیے 10-10 اور ممبئی 1، چنڈی گڑھ، ہاوڑہ، چنئی اور پٹنہ کلسٹروں کے لیے 09-09 درخواست موصول ہوئے ہیں۔

ایل این ٹی، جی ایم آر، بھیل اور آئی آر سی ٹی سی کے علاوہ درخواست کرنے والی دیگر بھارتی کمپنیوں میں اروند ایویشن، کیوب ہائیویز اینڈ انفراسٹرکچر 3 پرائیویٹ لمیٹیڈ، گیٹ وے ریل فریٹ لمیٹیڈ، آئی آر بی انفراسٹرکچر ڈیولپرس لمیٹیڈ، ملیمپتی پاور پروائیویٹ لمیٹیڈ، میگھا انجینیئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹیڈ، پی این سی انفرا ٹیک لمیٹیڈ، آر کے اسوسی ایٹس اینڈ ہوٹیلیئرس پرائیویٹ لمیٹیڈ، سائی ناتھ سیلس اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ویلسپن انٹرپرائیزیز لمیٹیڈ شامل ہیں۔

ایک واحد غیر ملکی کمپنی اسپین کی ’کنسٹرکشن وائی آگزیلیئر ڈی فیروکَیرِلس‘ ہے۔ آر ایف کیو درخواست کی جانچ کے بعد تمام اہل بولی لگانے والوں سے ’رکویسٹ فار پرپوزل‘ مدعو کیے جائیں گے۔ ریلوے نے بتایا کہ کلسٹروں کے الاٹمنٹ کے کام فروری 2021 تک پورا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.