نئی دہلی: کورونا وبا کے نتیجے میں ٹھپ مالی سرگرمیوں کے سبب جولائی 2020 میں صنعتی پیداوار انڈیکس (آئی آئی پی) میں 10.4 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی برس میں ابھی تک آئی آئی پی میں 29.2 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اشیائے خوردنی کی پیدوار میں 4.6، کول ڈرنک میں 33.5 فیصد، کپڑے میں 14.8 فیصد، ملبوسات میں 28.7 فیصد، چمڑا اور متعلقہ پیداوار میں 22 فیصد، کیمیکل میں 3.5 فیصد، پلاسٹک اور ربڑ میں 5.7 فیصد کی کمی آئی ہے۔ دوسری جانب فارما کے پروڈکشن میں 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تکنیک کی مدد سے تقدیر بدلنے والی جھارکھنڈ کی خواتین کون ؟
حکومت کا کہنا ہے کہ آئی آئی پی کے اعداد وشمار کے مقابلے گذشتہ برس کے اعداد و شمار سے نہیں کی جانی چاہیے۔ کورونا وبا کے سبب غیر معمولی حالات پیدا ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے زیادہ تر کارخانوں میں مالی سرگرمیاں نہیں ہو پائیں اور پروڈکشن کے عمل کو سنگین نقصان پہنچا۔