ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او )نے اپنے صارفین کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) میں جمع کی گئی رقم پر مالی برس 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ای پی ایف او نے اس سلسلے میں کل دیر شام اپنے متعلقہ دفاتر کو ہدایات جاری کیں، حال ہی میں وزارت خزانہ نے ای پی ایف میں جمع کی گئی رقم پر 8.50 فیصد سود دینے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے اپنے ای پی ایف پر 8.50 فیصد سود دینے کی تجویز پیش کی تھی، جسے وزارت خزانہ نے طویل غور و خوض کے بعد منظوری دے دی۔
- مزید پڑھیں: جی 20 اجلاس: 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس پر اتفاق
- اکتوبر میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں بہتری آئی
ای پی ایف او کے اس فیصلے سے پروویڈنٹ فنڈ کے تقریباً 25 کروڑ صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
(یو این آئی)