ETV Bharat / business

بجٹ کی تعریف اور اس کی اہمیت

کسی بھی ملک میں عوام کے لیے حکومت کا عام بجٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی فلاح و بہود کے لیے حکومت کا منصوبہ کیا ہے۔

budget and its importance
budget and its importance
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 7:55 PM IST

Updated : Jan 30, 2021, 6:44 AM IST

ہم سب کی زندگی میں بجٹ کی اہمیت اس لیے بھی خاص ہے کیوں کہ اس کا براہ راست تعلق ہماری آمدنی، خرچ، ملک کی معیشت، روزگار کے نئے مواقع سمیت متعدد امور سے ہے۔ حکومتیں ہر برس بجٹ پیش کر کے اپنے ترقیاتی پروگرام کا عہد کرتی ہیں۔ یعنی سب کچھ بجٹ پر ہی منحصر ہے۔

تو آخر یہ لفظ 'بجٹ' کہاں سے آیا اور اس کی تاریخ کیا ہے؟ لفظ بجٹ کا اصل ماخذ فرینچ لفظ 'بئگٹ'سے ہے، جس کے معنی چمڑے کے بیگ کے ہیں۔

سنہ 1860 میں برطانوی شاہی حکومت کے وزیر مالیات ولیم ایوارٹ گلیڈ سٹون حکومتی اخراجات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے اپنے ساتھ ایک لال بیگ لے کر آئے تھے۔ اسی بیگ کو پہلی بار لال بیک یا پھر بجٹ باکس کا نام دیا گیا۔

حقیت میں اس سوٹ کیس میں مالی امور سے متعلق دستاویزات تھے لیکن اس کی ابتدا یہیں سے ہوتی ہے۔

روایتی طورپر بھارت میں بھی سنہ 2019 کے عام بجٹ سے قبل تک وزیر خزانہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے کے لیے اپنے ہاتھ میں ایک سوٹ کیس لیکر حاضر ہواکرتے تھے۔ تاریخی اعتبار سے سب سے پہلا بجٹ برطانوی وزیر خزانہ جیمزولسن نے پیش کیا تھا۔ یہ پہلا بجٹ شام کے پانچ بجے پیش کیا گیا تھا۔

بھارت کا پہلا بجٹ

بھارت میں سب سے پہلا بجٹ لیاقت علی خان نے پیش کیا تھا جو آزادی سے قبل ایک عبوری بجٹ تھا، اس کی مدت 9 اکتوبر 1946 سے 14 اگست 1947 تک تھی۔

بھارت کی آزادی کے بعد پہلا عبوری بجٹ آر کے شنموکھم چیٹی کی طرف سے 26 نومبر 1947 میں پیش کیا گیا۔

دلچسب بات ہے کے دستور ہند میں لفظ بجٹ کا استعمال نہیں ہے، اس کی جگہ بھارتی آئین میں دفعہ 112 کے تحت 'اینول فائنانشیئل اسٹیٹمینٹ' یعنی سالانہ مالی اخراجات کا لفظ ہے۔

در اصل بجٹ مستقبل کے اندازے کو کہتے ہیں، ایسا نہیں کہ ایک بار بجٹ پیش ہونے کے بعد اس میں بدلاؤ نہیں ہوتا، وقت پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے، بجٹ تیار کرنے سے قبل وزرات خزانہ تمام وزارت سے رپورٹ طلب کرتی ہے اور اس رپورٹ پر غور خوض کے بعد متعلقہ وزارت کے لیے فنڈ مختص کرتی ہے۔

بجٹ کی قسمیں :

نمبر (1) بیلنس بجٹ

نمبر (1) سرپلس بجٹ

نمبر (2) خسارے کا بجٹ

بیلنس بجت کا مطلب ہے کہ حکومت ایسا بجت پیش کرتی ہے جس میں آمدنی و خرچ برابر ہو۔

سرپلس بجت کا مطلب ہے کہ حکومت ایسا بجت پیش کرتی ہے جس میں آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔

خسارے کا بجٹ یا مالی خسارہ وہ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض لے، یعنی آمدنی سے زیادہ خرچ کو خسارہ بجٹ کہا جاتا ہے۔

Last Updated : Jan 30, 2021, 6:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.