ETV Bharat / bharat

New Year Celebration in Pahalgam پہلگام میں نئے سال کی آمد پر ونٹر فیسٹول کا انعقاد - پہلگام میں ونٹر فیسٹیول

دنیا بھر میں نیا سال 2023 انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر دنیا بھر میں جشن اور تقاریب منعقد ہوئی۔ اس درمیان کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر ونٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں غیر مقامی سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ Winter Festival in Pahalgam

New Year Celebration in Pahalgam
پہلگام میں ونٹر فیسٹیول
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 6:07 PM IST

Updated : Jan 1, 2023, 7:26 PM IST

پہلگام میں ونٹر فیسٹیول

پہلگام: وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نئے سال کی آمد کے سلسلہ میں ونٹر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹول کا انعقاد محکمہ سیاحت اور پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں پہلگام کلب کے آڈیٹوریم میں جشن اور موسیقی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ گلوکار شیشاوت سنگھ اور دیویا بھٹ سمیت جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی گلوکاروں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ Winter Festival New Year Celebration in Pahalgam

اس موقع پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود رہی اور فیسٹول کی رونق سے لطف اندوز ہوئے۔ آڈیٹوریم میں موجود شرکاء نے نغموں کے ساتھ رقص کرکے مجلس کو مزید پر جوش بنایا۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹورازم، پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او اور و دیگر کئی محکموں کے افسران موجود تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غیر مقامی سیاحوں نے کہا کہ وہ پہلگام سمیت وادی کے دیگر مختلف سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح سے خوب لطف اندوز ہوئے، وہیں انہوں نے ونٹر فیسٹول میں شرکت کرکے اس کا بھی بھرپور مزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہیں۔ انہیں وادی کشمیر کی سیر و تفریح میں بہت مزا آیا، وہ یہاں کے لوگوں کے حسن و سلوک اور مہمان نوازی سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور گلمرگ بھی نئے سال کے موقع پر سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک کے ساتھ ساتھ بھارت کے مختلف ریاستوں سے سیاح اس خوبصورت جگہ کا رخ کر رہے ہیں اور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے گلمرگ میں سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس سال بھی گلمرگ میں لگاتار سیاح سیر و تفریح کے لیے آرہے ہیں اور نئے سال کی آمد میں ایک بار پھر کافی سیاح گلمرگ میں موجود ہیں۔ اگر چہ ابھی گلمرگ میں اس سال برف باری کا سلسلہ زیادہ نہیں ہوا ہے اس کے باوجود بھی اس ٹھٹھرتی سردی میں سیاح اس خوبصورت علاقے میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Last Updated : Jan 1, 2023, 7:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.