ETV Bharat / bharat

BJP on Patna Opposition Meet نتیش کمار کی بارات میں دولہا کون ہے؟ پٹنہ اپوزیشن میٹنگ پر بی جے پی کا طنز

پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس پر بی جے پی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ نتیش کمار پٹنہ میں 2024 کے لیے بارات کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن بارات میں دولہا کون ہے، یہ معلوم نہیں۔ تمام لوگ وزیراعظم کے دعویدار ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ دولہا تیار ہے اور آپ کو پسند بھی آئے گا۔

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 4:29 PM IST

Who is groom in Nitish wedding procession? BJP on Patna Opposition Meet
پٹنہ اپوزیشن میٹنگ پر بی جے پی کا طنز

پٹنہ: 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت چیلنج دینے کے لیے ایک مضبوط محاذ بنانے کی حکمت عملی پر اپوزیشن کی کئی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین آج پٹنہ میں جمع ہوئے ہیں۔ تاہم بی جے پی بہار یونٹ نے اپوزیشن کی میٹنگ کی میزبانی کرنے پر وزیراعلی نتیش کمار پر طنز کستے ہوئے کچھ سوال پوچھے ہیں۔

  • #WATCH | "Nitish Kumar 2024 ke liye baaraat saja rahe hai Patna mai, baaraat me to dulha bhi hota hai, pr is baaraat ka dulha kon hai? (Nitish Kumar is decorating the wedding procession for the 2024 elections in Patna, but who is the groom (PM contender). Everyone is calling… pic.twitter.com/4RfIVLsVkF

    — ANI (@ANI) June 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں 2024 کے لیے بارات کی تیاری کر رہی ہیں، لیکن دولہا کون ہے، یہ معلوم نہیں ہے۔ سبھی وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار ہیں۔ نتیش، کیجریوال، شرد پوار سبھی اپنا اپنا ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی پردے کے پیچھے بیٹھے ہیں۔ خود غرض سیاسی عناصر کا اجتماع دو وجوہات کی بنا پر ہے۔ ایک پی ایم مودی کی مخالفت کرنا اور دوسرا اپنی کرسی بچانے کا۔ لیکن عوام ان سب چیزوں سے آگے نکل چکی ہے۔ عوام اب ایک مضبوط اور مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔

  • #WATCH | BJP MP Sushil Modi speaks on Opposition parties' meeting scheduled to be held tomorrow in Patna; says, "Jo baaraat lagi hai usmein sab dulha hai, baaraati koi nahi hai. Everyone is busy making others accept their conditions...After their victory in the Karnataka… pic.twitter.com/odZoDK89d4

    — ANI (@ANI) June 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے روی شنکر پرساد کو اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو دولہے کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔ 2024 میں ایسا دولہا مل جائے گا، جسے آپ کے ساتھ ساتھ دلہن بھی پسند کرے گی۔ بی جے پی کو بس بارات کے استقبال کی تیاری کرنی چاہئے۔

دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سشیل مودی نے کہا کہ یہ جو بارات لگی ہے، اس میں سب دولہے ہیں، باراتی کوئی نہیں ہے اور سبھی اپنے اپنے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کے دل ملیں یا نہ ملیں لیکن وہ ہاتھ ضرور ملائیں گے اور کیا ممتا بنرجی کانگریس سے سمجھوتہ کریں گی؟

یہ بھی پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے دوران قیادت سے متعلق سوالات کو نظرانداز کرتے ہوئے متحد ہو کر لڑنے کی حکمت عملی پر توجہ دی جائے گی۔ سشیل مودی نے کہا کہ نتیش کمار نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا ہے جہاں ہر کوئی خود کو دعویدار کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش جی نے ایسی بارات نکالی ہے جس میں تمام دولہے ہیں۔ ہر کوئی دوسروں کی شرائط ماننے میں مصروف ہے۔ اروند کیجریوال نے دھمکی دی ہے کہ جب تک کانگریس آرڈیننس کے معاملے پر تعاون کا اعلان نہیں کرتی وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

بی جے پی ایم پی نے مزید پوچھا کہ کیا ممتا مغربی بنگال میں کانگریس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑیں گی؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ بنگال پنچایت انتخابات میں تشدد میں نصف درجن سے زیادہ کانگریسی مارے گئے تھے۔ انہوں نے AAP کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال نے آج نتیش کمار سے ملاقات کی ہے لیکن کیا وہ دہلی اور پنجاب میں کانگریس کے لیے سیٹ چھوڑیں گے۔ سشیل کمار نے کہا کہ کوئی علاقائی لیڈر اپنی ریاستوں میں کانگریس کو اپنی سیٹیں دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور اگر اپوزیشن کی میٹنگ ہوتی بھی ہے تو ہر ایک سیٹ پر سمجھوتہ کرنا ناممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.