ETV Bharat / bharat

وسیم رضوی کو یو اے پی اے کے تحت سزا دی جائے: واصف حسین شیخ

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:19 PM IST

آل انڈیا مجلس مشاورت گجرات کے جنرل سیکریٹری واصف حسین شیخ نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت وسیم رضوی اور نرسنگھانند سرسوتی جیسے لوگوں کو گرفتار کرکے ان پر جلد از جلد این ایس اے اور یو اے پی اے لگا کر جیل میں بند کرے کیونکہ یہ لوگ سماج اور قوم کے لیے خطرہ ہیں۔

Wasim Rizvi should be punished under UAPA law says Wasif Hussain Sheikh  Wasim Rizvi news  Wasif Hussain Sheikh, General Secretary of all india majlis e mushawarat gujarat  all india majlis e mushawarat gujarat news  etv bharat urdu news  وسیم رضوی کو یو اے پی اے قانون کے تحت سزا دی جائے :واصف حسین شیخ  یہ لوگ سماج اور راشٹر کے لیے خطرہ ہیں  وسیم رضوی اور نرسنگھانند سرسوتی  اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی  آل انڈیا جلس مشاورت گجرات  آل انڈیا جلس مشاورت گجرات کے جنرل سیکریٹری واصف حسین شیخ  وسیم رضوی کا نام زبان پر لینا ہی غلط ہے
وسیم رضوی کو یو اے پی اے قانون کے تحت سزا دی جائے :واصف حسین شیخ

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے حال ہی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک بار پھر سنگین گستاخی کی ہے۔ اس گستاخی رسول کے معاملے کی آل انڈیا مجلس مشاورت گجرات کے جنرل سیکریٹری واصف حسین شیخ نے سخت لفظوں میں مذمت کی ہے۔

اس معاملے پر آل انڈیا مجلس مشاورت گجرات کے جنرل سیکریٹری واصف حسین شیخ نے کہا کہ وسیم رضوی کا نام زبان پر لینا ہی غلط ہے۔ اس نے جو نازیبا الفاظ ہمارے پیارے نبی کریم کے خلاف استعمال کیے ہیں وہ انتہائی قابل مذمت ہیں اور اس کے لیے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلکہ انسانیت کا درد رکھنے والے تمام لوگ اس نازیبا حرکت کی مذمت کرتے ہیں اور میں بھی اسکی مذمت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:۔ مرنے کے بعد مجھے دفنانے کے بجائے جلایا جائے: وسیم رضوی

انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت وسیم رضوی اور نرسنگھانند سرسوتی جیسے لوگوں کو گرفتار کرکے ان پر جلد از جلد این ایس اے اور یو اے پی اے لگا کر جیل میں بند کریں کیونکہ یہ لوگ سماج اور قوم کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی مذہبی شخصیات کی گستاخی کرتے ہیں ان کے خلاف ایک قانون بنایا جائے اور اس کے تحت انہیں سزا دی جائے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.