ETV Bharat / bharat

Corona Cases In India تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کی میٹنگ آج

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ دنیا کے کچھ حصوں میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بارے میں آج جمعہ کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔Mandaviya will hold meeting with state health ministers today

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ
مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 10:07 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ جمعہ کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ دراصل یہ میٹنگ دنیا کے کچھ حصوں میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر منعقد کی جارہی ہے۔ منڈاویہ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں بھارت کی تیاریوں کا از خود نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان کوئی براہ راست پرواز نہیں ہے، لیکن لوگ دوسرے راستوں سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ دی جارہی ہے کہ وائرس کی کوئی نامعلوم شکل بھارت میں داخل نہ ہو اور ساتھ ہی سفر میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو لاپرواہی کے خلاف انتباہ دیا ہے اور سخت نگرانی پر زور دیا نیز ہدایت کی کہ خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی کے جاری اقدامات کو مضبوط بنایا جائے۔Mandaviya will hold meeting with state health ministers today

وزیر اعظم مودی نے ایک اعلی سطحی کوویڈ جائزہ میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ کوویڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور لوگوں سے بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے شہری ہوا بازی کی وزارت سے کہا ہے کہ وہ 24 دسمبر سے ہوائی اڈوں کے تمام بین الاقوامی پرواز پر آنے والے دو فیصد مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کے کسی بھی نئے قسم کے داخل ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: PM Modi Review Meeting ملک میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم مودی کی جائزہ میٹنگ

وزیر اعظم مودی نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ کووڈ کا پورا ڈھانچہ، آلات، عمل اور انسانی وسائل ہر سطح پر اعلیٰ سطح کی تیاری کو برقرار رکھیں۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ادویات، ویکسین اور ہسپتال کے بستروں کے معاملے میں مناسب دستیابی ہے۔ انہوں نے ضروری ادویات کی دستیابی اور قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کا مشورہ دیا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے علاوہ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن، ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرمیشورن ائیر اور صحت اور وزارت داخلہ کے کئی سینئر افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران یوپی، دہلی، مہاراشٹر، کرناٹک، پنجاب اور تمل ناڈو نے بھی کورونا پر جائزہ اجلاس بلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.