جنوبی کشمیر کے سنتھن ٹاپ پر بھاری برفباری کے سبب اتوار کی صبح کو دو افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے دیگر دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ اننت ناگ، فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے آج صبح تقریباً 5 بجے سنتھن کے نزدیک سے دو شہریوں کو بچایا، جو مسلسل برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔
سنتھن کے نزدیک ایک شخص مردہ پایا گیا جبکہ دوسرے کی سفر کے دوران موت ہوئی وہیں دیگر دو افراد کو بچایا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: گریز میں چار سے پانچ انچ تک برف باری
واضح رہے کہ تحصیل انتظامیہ کوکرناگ فوج اور پولیس نے 30 کلومیٹر کا سفر برفیلے اور دھند سے بھرے علاقوں میں ایم ای ڈی مشینری کی مدد سے اور پھر 8 کلومیٹر تک چلنے والی تیز ہواؤں اور برف میں زخمیوں اور مرنے والوں کو واپس لانے کے لیے سنتھن سے واپس لایا گیا۔