ETV Bharat / bharat

کشمیرمیں پولیس افسران کا تبادلہ - محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شلین کابرا نے حکمنامہ جاری کیا ہے،اس حکنمامہ کے مطابق ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین اور ایس ایس پی گاندربل سہیل منورمیرکو کمانڈنگ افسرآئی آر پی بٹالین کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس افسران کا تبادلہ
پولیس افسران کا تبادلہ
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 9:34 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایس ایس پیز کا تبادلہ کرکے اننت ناگ اور گاندربل میں نئے آئی پی ایس افسران کو تعینات کیا ہے۔ اور ان اضلاع میں جموں وکشمیر پولیس سروس کے سینئر پولیس افسران کو انڈین ریزریو پولیس میں کمانڈنگ افسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس افسران کا تبادلہ
پولیس افسران کا تبادلہ

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شلین کابرا نے اس ضمن میں حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں ایس ایس پی اننتناگ امتیاز حسین اور ایس ایس پی گاندربل سہیل منور میر کو کمانڈنگ افسر آئی آر پی بٹالین تعینات کیا گیا ہے۔

یہ دونوں افسران گزشتہ کئی مہینوں سے مذکورہ اضلاع میں تعینات تھے۔

پولیس افسران کا تبادلہ
پولیس افسران کا تبادلہ

وہیں ضلع پلوامہ کے ایس ایس پی آشیش کمار مشرا کو ضلع اننت ناگ کے ایس ایس پی کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس سروس کے سئنیر افسر غلام جیلانی وانی کو ضلع پلوامہ کے ایس ایس پی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ جیلانی اس سے قبل طویل عرصہ تک ایس پی ہندواڑہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

جونیئر آئی پی ایس آفیسر نکھل بورکار کو ضلع گاندربل کے ایس پی کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔

طاہر گیلانی جو اینٹی کرپشن بیورو میں تعینات تھے انہیں پربیت سنگھ کی جگہ ایس پی سرینگر ویسٹ کے طورپر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پربیت سنگھ کو پولیس ہیڈکوارٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔

مبشر حسین جو سرینگر میں ایس پی نارتھ کے طورپر تعینات تھے انہیں پولیس ہیڈکوارٹر میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ زہیب تنویر کو مقررکیاگیا ہے زہیب ا سسے قبل ایڈیشنل ایس پی تھے

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر پولیس: اعلیٰ افسران کے تبادلے اور پوسٹنگ

سینئر آئی پی ایس افسر سنیل کمار کو ریلویز کا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.