ETV Bharat / bharat

ترنمول کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج خود اختلافات کا شکار - بی جے پی کے اندرونی معاملات اور اختلافات

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھگوا جماعت بہت جلد عوامی حمایت کھو دے گی۔

ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج خود اختلافات کے شکار ہیں

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:11 AM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھاباڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمین نے ریاستی بی جے پی یونٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کا مطلب پارٹی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج خود اختلافات کے شکار ہیں
ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج خود اختلافات کے شکار ہیں
ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر خوب تنقید کی اور کہا کہ بھگوا جماعت بہت جلد عوامی حمایت کھو دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی جے پی اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ اس کے لئے کوئی اور نہیں بلکہ پارٹی کے رہنما ہی ذمہ دار ہیں۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بابل سپریو کا سرگرم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ بی جے پی کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے اور اس سے وہ ابھر نہیں سکتی ہے۔
ریاستی وزیر کے مطابق ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے اندرونی معاملات اور اختلافات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمیں دوسروں کے معاملے میں مداخلت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tokyo Olympics: اولمپکس کا 13واں دن: ان کھلاڑیوں سے توقعات

Tokyo Olympics: ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلی ہی کوشش میں فائنل میں کوالیفائی کرلیا

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو ایک بات یاد دلانا چاہتی ہوں کہ جو لوگ کہتے تھے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس ختم ہو جائے گی۔

ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پہلے سے زیادہ مضبوط بن چکی ہے اور بی جے پی کمزور ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالت اب ایسی ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی پارٹی میں کتنے دنوں تک رہیں گے اس پر بھی سوال اٹھنے لگا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بنگال میں بی جے پی ایک بار پھر صفر نہ ہو جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.