ETV Bharat / bharat

Srinagar-Leh Highway Reopened: سری نگر-لیہہ شاہراہ کے جلد کھلنے کا امکان - زوجیلا پاس پر برف جمع

جموں و کشمیر کے سری نگر-لیہہ شاہراہ کو جلد ہی کھول دیے جانے کا امکان ہے۔ 434 کلومیٹر سری نگر-لیہہ شاہراہ، لداخ کے خطے کو جموں و کشمیر سے جوڑنے والی واحد سڑک ہے جس کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔ پچھلے سالوں کے مقابلے رواں برس برف باری کم ہوئی ہے۔ Srinagar-Leh Highway Reopened

سری نگر-لیہہ شاہراہ کو جلد ہی کھول دئے جانے کا امکان

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 2:53 PM IST

جموں و کشمیر اور لداخ کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ شاہراہ کو جلد از جلد کھولا جائے تاکہ سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے علاوہ لوگوں کی مشکالات دور ہوسکیں۔ Srinagar-Leh Highway Reopened

بریگیڈیئر آئی کے جگی، چیف انجینئر پروجیکٹ بیکن نے کہا کہ "ہمیں برف باری اور سڑک پر بار بار برف پھسلن کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ برف صاف کرنے کا کام مارچ کے دوسرے ہفتے تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے ابھی تک سڑک کھولنے کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی ہے۔

غور طلب ہے کہ اس شاہراہ کو رواں سال 5 جنوری کو شدید برف باری کے بعد بند کر دیا گیا تھا جو کہ خراب موسم کے باوجود ریکارڈ وقت تک کھلا رہا۔ حکام نے بتایا کہ سری نگر-لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا آپریشن جاری ہے لیکن سڑک کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے کچھ جگہوں پر کام کرنے والے افراد کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

بیکن کے حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر موجود زوجیلا پاس جس پر شدید برف باری ہوتی ہے اور سردیوں میں چار سے پانچ ماہ تک بند رہتا ہے اسے سب سے مشکل اور برفانی تودے سے متاثر علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم رواں سردیوں میں کم برف باری کی وجہ سے سڑکوں کی صفائی کے آپریشن میں پہلے کی نسبت کم وقت لگنے کا امکان ہے۔

سری نگر-لیہہ شاہراہ کو جلد ہی کھول دئے جانے کا امکان

مزید پڑھیں:۔ Srinagar-Jammu highway remain closed:سرینگر۔ جموں شاہراہ بند، 6 میتیں درماندہ

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زوجیلا پاس پر تقریباً 8-10 فٹ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ سونمرگ-بال تل سڑک پر 4-6 فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔ شدید سردی کو برداشت کرتے ہوئے، بی آر او کے مزدوروں نے زوجیلا پاس پر ہائی وے کو صاف کرنے کے لیے ڈوزر اور سنو کٹر کو کام پر لگایا۔

سونمرگ سے زوجیلا کے زیرو پوائنٹ تک 30 کلومیٹر طویل سڑک پر برف صاف کرنے کا سب سے مشکل کام باقی ہے۔ بارڈر روڈ آرگنائزیشن کا پروجیکٹ بیکن سونمرگ سے زوجیلا کے قریب زیرو پوائنٹ تک سڑک کو صاف کرنے کا ذمہ دار ہے، جبکہ بی آر او کا وجائک کارگل کی طرف سے سڑک کو صاف کرتا ہے۔

اس دوران آج سڈک پر برف صاف کرنے کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ازخود پروجیکٹ بیکن کے چیف انجینئر برگیڈیر آئی کے جگی نے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انکے ہمراہ پروجیکٹ بیکن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر موسم اسی طرح ساتھ دیتا رہا تو مارچ کے اواخر پر شاہراہ سے برف صاف کرنے کی امید ہے اور شاہراہ کو اس بار جلد ہی کھو لا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.