ETV Bharat / bharat

Khelo India Winter Games کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے خصوصی بات چیت - گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے خصوصی بات چیت

معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں آج آئس رنک میں آئس اسکیٹنگ اور اسپیڈ اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں میں غیر ریاستی کھیلاڑیوں نے سونے کے تمغے حاصل کئے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ دیکھیں پوری رپورٹ

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 10:00 PM IST

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے خصوصی بات چیت

گلمرگ: معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں دس فروری سے جاری تیسرے 'کھیلو انڈیا' ونٹر گیمز آج چوتھے روز میں داخل ہوا۔ اس دوران شدید سردی میں آئس رنک میں آئس اسکیٹنگ اور اسپیڈ اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں میں غیر ریاستی کھیلاڑیوں نے سونے کے تمغے حاصل کئے اور ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

قومی دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھنے والے ایکلویہ نے بتایا کہ میں نے آج کے مقابلے کے لئے پہلے سے ہی پریکٹس شروع کردی تھی لیکن یہاں کی سردی کو ایڈاپت کرنا مشکل ہو رہا تھا جس کے لئے میں ایک ہفتہ پہلے ہی گلمرگ پہنچا اور پھر یہاں کے ماحول کے مطابق گیم پلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مدمقابل رہے مہاراشٹر کے ایشان کو میں سمجھتا ہوں، وہ ایک قابل حریف ہے، انہوں نے مجھے کھیل کے دوران مشکالات میں ڈال دیا لیکن میں نے بڑی مشقت کے ساتھ آگے نکل کر کامیابی حاصل کی۔ گلمرگ میں منفی درجہ حرارت رہتا ہے۔ جس کو باہر کے کھلاڑی جھیل نہیں پاتے اور اس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں پہلی مرتبہ کھیلو انڈیا میں شرکت کر رہا ہوں اور دو سونے کے تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس سے مجھے کافی خوشی ہو رہی ہے۔ میرے کوچ کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔ میں آگے ابھی دو یا تین مہینے کے لئے ملک سے باہر جا رہا ہوں کیونکہ اگلے سال سرمائی اولپمک منعقد ہو رہے ہیں اور اسی کے لئے محنت کروں گا کیونکہ بھارت ابھی تک اس میں کوالیفائی نہیں کر پایا ہے۔ ونٹر کھیلو انڈیا کے انعقاد سے سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا اور ان میں نئی گیمز بھی متعارف کرائی جائے گی۔

وہیں تلنگانہ کی نین شری تالری نے بتایا کہ تیسرے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں شرکت کرکے ہم نے دو سونے کے تمغے جیتنے ہیں، جو کہ 500 میٹر اور 1000 میٹر میں حاصل کئے۔ نینو شری بھارت کی بین الاقوامی اسپیڈ اسکیٹنگ کا حصہ ہے اور سپیڈ اسکیٹنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں تکنیک اور پرفیکشن کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کافی دلچسپ کھیل ہے۔
نینو کا مزید کہنا ہے کہ میری جو کمپیٹیٹر ہے، وہ میری سینیئر ہے۔ انہیں اس کھیل میں مہارت حاصل ہے۔ میں ان سے کھیل کے متعلق ٹپس بھی لیتی ہوں اور جتنا ہمارا ہیلدی ریلیشن ہے، اتنا ہی مقابلہ ٹکر کا ہوتا ہے۔ ٹیم کے وقت ہم ایک ہے اور مقابلے کے موقعے پے ایک دوسرے کے حریف۔

وہیں مہاراشٹر کی سورالی دیو نے بھی اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلے کے سینیئر زمرے کے 500 اور 1000 میٹر میں دو سونے کے تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس آئس رنک میں کھیلتے ہیں وہ پانی کو قدرتی طریقے سے منجمد کر کے بنائی جاتی ہے، اس کو اچھی طرح مینٹین کیا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر یوتھ اسپورٹس کونسل کی جانب سے ٹریک بہت اچھا تیار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Skiing Snowboarding Competition in Gulmarg: اسکینگ اور سنو بورڈنگ مقابلوں میں شریک کھلاڑی پر جوش

انہوں نے مزید کہ اکہ کھیلو انڈیا گیمز ملک کے کھیلاڑیوں کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں شرکت کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آنا چاہیے۔ کھیل اور کھلاڑیوں کو عزت ملنی چاہئے، جس کے وہ حقدار ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، جے کے سپورٹس کونسل اور دیگر متعلقہ اداروں کی ستائش کی، جن کی وجہ سے یہاں آئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہے اور وہ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.