بانڈی پورہ کے وترنہ گاؤں میں آج صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا. بتایا جارہا ہے ایک مکان میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں. سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ ہورہی ہے۔
ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز بشمول فوج اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:وسطی کشمیر کے بڈگام میں سرچ آپریشن
انہوں نے کہا کہ جب سکیورٹی فورسز مذکورہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔