مظفرنگر: اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع کے اسلام نگر میں ایک خاتون کو گولی مار کر قتل کیے جانے کے خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ضلع مظفرنگر کے کلکٹریٹ دفتر کے احاطے میں مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم گورنر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر نے کہا کہ سدھارتھ نگر کے اسلام نگر کے رہائشی عبدالرحمان ولد اکبر علی کی رہائش گاہ پر 14 مئی کی رات کو تقریباً دس بجے پولیس ٹیم پہنچ کر تلاشی لینے لگی اور اسے پکڑ کر لے جانے لگی، اس دوران عبدالرحمان کی والدہ روشنی نے پولیس کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس والوں نے عبدالرحمان کی والدہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ SDPI Demonstrates Against Killing Of Muslim Woman in Muzaffarnagar
- مزید پڑھیں:۔ Boy Killed for Asking for Money to Buy Food: چھ سالہ لڑکے کو پولیس اہلکار نے پسے مانگنے پر کیا قتل
انہوں نے کہا کہ میمورنڈم میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس ٹیم میں شامل سبھی پولیس اہلکاروں کو فوری طور سے گرفتار کیا جائے، اس واقعہ کی اعلیٰ سطح کی عدالتی جانچ کرائی جائے اور متاثرین کو پچاس لاکھ روپیے کا معاوضہ دیا جائے۔