نئی دہلی: شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں مسافروں کے لیے ہوائی خدمات کو آسان بنانے اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح شہری ہوابازی کی خدمات کو چلانے کے لیے کام جاری ہے۔ سندھیا نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی اس سمت میں بہتر کام ہوسکے گا۔Scindia On Air Travel
انہوں نے کہا 'ہم نے دیکھا ہے کہ کووڈ-19 کے وقت دنیا کے تمام ممالک میں فضائی خدمات ٹھپ رہیں، لیکن اس سے پہلے ہندوستان میں دنیا میں ریکارڈ سب سے زیادہ لوگوں نے ہوائی خدمات استعمال کی تھیں۔'
مرکزی وزیر نے کہا کہ سردیوں میں ہوائی مسافروں کی تعداد زیادہ بڑھ جاتی ہے اور فلائٹ سروس کے بعد گھریلو ایئر لائنز میں زبردست تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر سے فروری تک ہوائی مسافروں کا بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے اور پھر مارچ سے مئی تک اس میں کچھ کمی آتی ہے۔ سندھیا نے کہا کہ ملک میں فضائی خدمات کا آپریشن بہت اچھا ہو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔اس کے علاوہ اسے عالمی معیار کا بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
یو این آئی