ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ: شدید بارش کی وجہ سے پُل گرا، دیکھیں ویڈیو - دہرادون میں مسلسل ہورہی  بارش

اتراکھنڈ میں مان سون میں ہونے والی بارشیں کہرام مچا رہی ہیں۔ جہاں ایک طرف بارش کی وجہ سے قومی شاہراہ سمیت ریاست میں تقریباً 659 سڑکیں بند ہیں، دوسری طرف ڈوئی والا میں واقع رانی پوکھڑی کا پل آج صبح ٹوٹ کر گرگیا۔ اس دوران پل پر چل رہی کئی گاڑیاں بھی ندی میں گر گئیں۔

شدید بارش کی وجہ سے پل گری، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 2:45 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں دہرادون میں مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے ندیوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے۔ اس بار ہوئی بارش نے دارالحکومت دہرادون کے کئی علاقوں میں تباہی مچائی ہے۔ آج صبح جہاں مالدیوتا کی طرف جانے والی سڑک کو برساتی ندی اپنے ساتھ بہا کر لے گئی۔ وہیں آج دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے رانی پوکھری ندی کے اوپر بنا پل بھی ٹوٹ گیا ہے۔

پل ٹوٹنے کی وجہ سے تین گاڑیاں بھی ندی میں گر گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پل کے اوپر سے گاڑیاں سواری لے کر دہرادون کی طرف جارہی تھی۔ اسی وقت اچانک پل کا درمیانی حصہ گرگیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

رانی پوکھری سے آئی تصاویر سے اس خطرناک حادثے کی تصدیق ہورہی ہیں۔ وہیں اب اس پل کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے ائیرپورٹ جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ پل رشیکیش-دہرادون کو جوڑنے والا سب سے بڑا پل ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے پل گری، دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں گزشتہ کئی دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے ریاست میں حالات بہت خراب ہیں۔ دارالحکومت دہرادون سمیت نینی تال، باگیشور اور پتھورا گڑھ جیسے اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب اتراکھنڈ کی 659 سڑکیں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہیں۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ضلع اترکاشی میں 2، دہرادون میں 2، چمولی میں 7، پوڑی میں 18، ٹہری میں 10، باگیشور میں 3، نینی تال میں 3، چمپاوت میں 3 اور پتھورا گڑھ میں 17 سڑکیں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: بارش سے مصروف ترین سڑک میں گڑھا پڑگیا

شدید بارش کی وجہ سے بدری ناتھ، گنگوتری اور یمونوتری شاہراہیں بند ہے۔ جمعہ کی صبح فکوٹ کے قریب رشیکیش-گنگوتری شاہراہ کا ایک پورا حصہ شدید بارش کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں قومی شاہراہ کے دونوں اطراف پھنس گئیں۔ بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ متعلقہ محکمہ وہاں مشین بھی نہیں بھیج سکتی۔ وکاس نگر-بڑکوٹ شاہراہ جمنا پل کے قریب بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.