ETV Bharat / bharat

Kargil Vijay Diwas راجناتھ سنگھ نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا - کرگل جنگ کے شہید فوجی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کی صبح لداخ کے دراس میں واقع کرگل جنگ کی یاد گار کا دورہ کرکے سال 1999 کے جنگ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Rajnath Singh visited Kargil War Memorial

راجناتھ سنگھ نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 12:37 PM IST

Updated : Jul 26, 2023, 1:54 PM IST

کرگل: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو کرگل وجے دیوس کی 24 ویں سالگرہ کے موقع پر لداخ کے کرگل ضلع کے دراس پہنچے۔ یہ دن ہر سال پاکستان کے ساتھ 1999 کے کرگل جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ وزیر دفاع نے یہاں کرگل کی برفانی چوٹیوں پر شہید ہونے والے بہادروں کی یاد میں کرگل جنگ کی یادگار پر پھول چڑھائی اور اپنی جانیں نچھاور کرنے والے فوجی جوانوں کی یاد میں بنائی گئی یاد گار کے نزدیک مقبروں کا بھی دورہ کیا۔ وہ اس سوگوار یادگاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • Paid tributes to India’s bravehearts at Kargil War Memorial in Dras. The Indian Armed Forces fought valiantly and many soldiers laid down their lives in the line of duty. The nation will remain indebted to their service and sacrifice. pic.twitter.com/xuNXBuxXvj

    — Rajnath Singh (@rajnathsingh) July 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر دفاع نے ٹویٹ کرکے کہا: 'دراس میں کرگل جنگ کی یاد گار پر ملک کے بہادر فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا'۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: 'بھارتی افواج نے بہادری سے لڑا اور کئی فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم ان کی قربانیوں اور خدمات کا ہمیشہ مقروض رہے گی'۔ وہیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کرگل وجے دیوس کے موقع پر مادر وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا: 'ہم ان بہادر جوانوں کی قربانیوں اور قوم کے تئیں خدمت کے لئے ہمیشہ ان کے مقرض رہیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: Kargil Vijay Diwas 2022: شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوان

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کرگل وجے دیوس پر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپاہی سرحد پر تھے، اسی وجہ سے ہم آج یہاں ہیں۔ بتادیں کہ کرگل وجے دیوس پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح کے یاد میں منایا جاتا ہے۔ کرگل کی جنگ 2 ماہ سے زائد جاری رہی، ملک کو بچانے کے لیے 527 فوجی شہید ہوئے۔ ان میں راجستھان کے 52 فوجی بھی شامل ہیں۔ حکومت ہند نے اس جنگ کو آپریشن وجے کا نام دیا۔ سرحد پر بھارت کی حفاظت کے لیے 2 لاکھ فوجی بھیجے گئے تھے۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 26, 2023, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.