ETV Bharat / bharat

Murmu on Tribal Society Education قبائلی معاشرہ کو ترقی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، مرمو - تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قبائلی برادری سے تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بکسا برادری تعلیم، سماجی اور اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں پیچھے ہے جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ قدم بہ قدم ترقی کریں۔

قبائلی معاشرہ کو ترقی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، مرمو

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 4:15 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنؤ میں اپنے قیام کے دوسرے دن پیر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے 10ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس آج دنیا کا سب سے بڑا تیسرا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے۔ لہٰذا تمام تعلیمی اداروں بالخصوص یونیورسٹیوں اور تکنیکی تعلیمی اداروں کو اس ماحولیاتی نظام سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے طلبہ کی تحقیق اور اختراع کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ان کی کوششیں اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بھارت کو ایک سرکردہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

یوپی عالمی سرمایہ کاروں کے سربراہ اجلاس 2023 کے ذریعہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی نشاندہی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے تعلیم کواس سازگار ماحول سے جوڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کو اپنے آپ کو ایک ایسے مرکز کے طور پر تیار کرنا چاہیے جہاں عوامی فلاح و بہبود کے لیے نئی تحقیق کی جائے اور جو چوتھےصنعتی انقلاب کا مرکز ہو اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک انکیوبیشن سینٹر ہو۔ اگر ہمارے تعلیمی ادارے بھی نئے انقلاب اور سماجی خوشحالی اور مساوات کے پیامبر بن جائیں تو یہ بہت خوش آئند ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا ایسا ماننا تھا کہ غریب اور نادار لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا یونیورسٹیوں کا بنیادی فرض ہے۔ ان کے مطابق ایک تعلیمی ادارے کو بغیر کسی امتیاز کے سب کو معیاری تعلیم فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کےطلباء کو 50 فیصد ریزرویشن دے کر ان کی ترقی کے لئے قابل ستائش کام کر رہی ہے۔انہوں نے اس یقین اظہار کیا کہ یہ یونیورسٹی باباصاحب کے نظریات کے مطابق ملک اور ریاست میں تعلیم کوپھیلاتی رہے گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کنووکیشن یعنی طلبہ کے تقسیم اسناد کی یہ تقریب طلبا کے لئے نہایت اہم موقع ہوتا ہے اس دن انہیں کئی سالوں کی محنت کا صلہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے وہ طلباء کویہ نصیحت کرنا چاہیں گی کہ وہ زندگی میں جوکچھ بھی بننا چاہتے ہیں، انہیں آج سے ہی اس کے لیے کام شروع کر دینا چاہیے اور اپنے مقصد کو ہمیشہ محض ذہن میں ہی نہیں رکھنا چاہئے ۔ ان کی خواہش ہے کہ کچھ طلبہ اچھے استاد/پروفیسر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تدریس ایک دوسرے سے باہم مربوط ہیں۔ بہترین تعلیمی نظام کے لیے بہترین اساتذہ کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہونہار طلبہ کو چاہیے کہ وہ تدریس کو بطور پیشہ اپنا کر ملک کا مستقبل روشن کرنے میں اپنا گراں قدررول اداکریں۔

یہ بھی پڑھیں: Murmo on Women Empowerment خواتین کا بھارتی معاشرے میں اقدار اور اخلاقیات کی تشکیل میں اہم رول، صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آج تعلیم سے فراغت حاصل کرنے والے طلباء تعلیم اور علم کے زور پر زندگی میں بہت ترقی کریں گے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں ہماری اقدار اور ثقافت سے جڑے رہنا چاہیے، تب ہی وہ بامقصد اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ بہترین رہنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی بحرانی صورتحال کا سامنا ہوتو اس کا حل تلاش کرنے کے بارے میں سوچیں اور اسے ایک موقع گردانیں۔ اس سے ان کی شخصیت میں نکھارپیدا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.