ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں جاری ہیں: مودی

یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 1:18 PM IST

آنے والے وقت میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد منعقد ہونے کے اشارے مل رہے ہیں کیوں کہ وزیراعظم نے لال قلعہ سے یوم آزادی کی تقریر میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی

لال قلعے سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کئی باتوں کا ذکر کیا لیکن جب انہوں نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا ذکر کیا تو اسے جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی شروعات کی علامت سمجھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نریندر مودی نے دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی تھی۔

وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ سے تقریر کے دوران کہا کہ 'جموں ہو یا کشمیر ترقی کے کام اب زمین پر نظر آرہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بھی تیاریاں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'لداخ نے بھی ترقی کے امکانات کی جانب پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب لداخ میں جدید انفراسٹرکچر کی تشکیل دکھائی دے رہی ہے تو دوسری جانب 'سِنگھو سینٹرل یونیورسٹی' لداخ کو اعلیٰ تعلیم کا مرکز بنانے جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.