ETV Bharat / bharat

Amarnath Yatra امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری - امر ناتھ گھپا تک برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری

گاندربل ضلع کے بالتل سے امرناتھ گھپا تک کا سفر 14 کلومیٹر کا ہے۔ یہ سڑک کافی تنگ اور خطروں سے بھرا ہے، ساتھ ہی موسمی حالات پر منحصر ہے۔ برف صاف کرنے کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی طرف سے شروع کیا گیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینری اور مزدوروں کو بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر کام پر مامور کیا گیا ہے۔

امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 4:07 PM IST

Updated : Mar 2, 2023, 6:15 PM IST

امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری

گاندربل: امرناتھ یاترا کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امرناتھ یاترا ٹریک کی دیکھ بھال کا مجموعی کنٹرول اب بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے تحت ہے۔ اطلاعات کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، جموں و کشمیر کے حکام نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کو بالتل سائیڈ سے امرناتھ گھپا تک برف صاف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ یاترا عام طور پر جون یا جولائی میں شروع ہوتی ہے۔ گاندربل ضلع کے بالتل سے امرناتھ گھپا تک کا سفر 14 کلومیٹر کا ہے۔ یہ سڑک کافی تنگ ہے اور خطروں سے بھرا ہے ساتھ ہی موسمی حالات پر منحصر ہے۔ نامہ نگار کے مطابق برف صاف کرنے کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی طرف سے شروع کیا گیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینری اور مزدوروں کو بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے راستے پر کام پر معمور کیا گیا ہے۔

امرناتھ یاترا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس سڑک پر محکمہ آر اینڈ بی کشمیر نے حکومت کی ہدایت پر اپنا کام بند کیا ہے اور اب سارا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے کنٹرول میں ہے۔ اس سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم برف ہٹانے کا کام کر رہے ہیں اس کے بعد ہم 14 کلومیٹر یاترا ٹریک پر 12 سے 14 فٹ تک چوڑا کرنے کا کام کریں گے۔ یاتریوں اور دیگر ملازمین کے لیے سڑک محفوظ رہے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری یہی کوشش ہے کہ ہم یاترا ٹریک کو چوڑا کر سکیں کیونکہ گزشتہ کئی برسوں سے پسیاں گرنے اور گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کی وجہ سے وہاں انسانی جانیں ضائع ہوتی رہی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ راستہ گھپا تک ایسا چوڑا بنے کہ گھپا تک ایمبولینس اور مشینری بھی پہنچے۔تاکہ یاتریوں کو کوئی بھی مشکل پیش نہ آئے۔

وہیں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی 122 روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ ہم کام پر ہیں اور ہم یاتریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اس سال اب آپ محفوظ ہیں۔ اس ٹریک کو اچھا بنانے کے لئے جو بھی ہوگا، ہم وہ تمام کوششیں کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) کی 12ویں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سکریٹری اے کے مہتا نے دونوں راستوں پر آفت زدہ علاقوں کو نشان زد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ ایسے علاقوں میں یوٹیلیٹیز قائم نہ ہوں۔ وہیں ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس سے ضروری امداد لیں تاکہ اس کام میں دشواریوں کو دور کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Tourism Flow in Kashmir: 'امرناتھ یاترا سے سیاحتی سیزن پر کوئی اثر نہیں پڑا'

Last Updated : Mar 2, 2023, 6:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.