ETV Bharat / bharat

Ban on Friday Prayer: پولیس نے نماز جمعہ پر لگائی روک - دہلی میں نماز جمعہ پر پابندی

دہلی کے پنچ شیل انکلیو میں واقع پرانی مسجد کے امام حبیب الٰہی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 12:45 کا وقت تھا، جب پولیس افسران نے نماز جمعہ کو ادا کرنے سے روک دیا، جس کے بعد نمازیوں نے پولیس سے وجہ معلوم کرنی چاہی تو انہوں نے کوئی معقول وجہ نہیں بتائی۔ Police Order To Not Perform Salah

پولیس نے نماز جمعہ پر لگائی روک
پولیس نے نماز جمعہ پر لگائی روک
author img

By

Published : Mar 21, 2022, 1:29 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے پنچ شیل انکلیو میں واقع پرانی مسجد سمیت 16 مساجد میں گزشتہ جمعہ کو پولیس نے نماز ادا کرنے سے روک دیا، جس کی انہوں نے کوئی معقول وجہ نہیں بتائی۔ پولیس کے اس رویہ کے خلاف مقامی لوگوں اور نمازیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ Ban on Friday prayers in view of Holi

پنچ شیل انکلیو کی پرانی مسجد کے امام حبیب الٰہی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 12:45 کا وقت تھا، جب پولیس افسران نے نماز جمعہ کو ادا کرنے سے روک دیا، جس کے بعد نمازیوں نے پولیس سے وجہ معلوم کرنی چاہی تو انہوں نے کوئی معقول وجہ نہیں بتائی اور کچھ کانسٹیبل کو مسجد کے باہر تعینات کردیا تاکہ مسجد میں کوئی نماز ادا نہ کرسکے۔

امام صاحب کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ آثارِ قدیمہ کی 16 مساجد کو شب برات کے لیے بند کرنے کا حکم تھا تاہم شاید غلط فہمی کی وجہ سے پولیس نے ان مساجد کو نماز جمعہ کے لیے بھی بند کردیا اور جب نماز جمعہ کا وقت ختم ہو گیا تو پولیس بھی مسجد سے واپس چلی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ایک تاریخی و قدیمی مسجد ہے اور تقریبا پچاس سالوں سے یہاں مسلسل نماز ادا ہوتی رہی ہے لیکن یہ پہلا موقع تھا کہ جب یہاں پر نماز جمعہ نہیں ہونے دی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے ہولی کے تہوار کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہوگا۔ شب برأت اور ہولی کا تہوار ایک ساتھ ہونے سے پوری دہلی میں پولیس مستعد تھی اور لوگوں سے پرامن طریقہ سے تہوار منانے کی اپیل بھی کی جارہی تھی، ساتھ ہی مقامی تھانوں میں اس تعلق سے میٹنگیں بھی ہوئیں لیکن پوری دہلی میں کہیں بھی جمعہ کی نماز پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق رواں برس 16 مساجد میں نماز نہ بڑھنے کے لئے حکم ہوا تھا۔ پولیس کی جانب سے اچانک لیے گئے اس اقدام سے مصلیان بے خبر تھے اور معمول کے مطابق نماز جمعہ کے وقت نمازی وہاں پہنچنے لگے لیکن پولیس نے کسی بھی نمازی کو مسجد میں داخل نہیں ہونے دیا۔ مسجد میں امام نے وہاں موجود کچھ بچوں کے ساتھ ہی جمعہ کی نماز ادا کی۔

مسجد کے امام نے کہا کہ جمعہ کے روز آس پاس سے تقریباً دو سو لوگ نماز پڑھنے آتے ہیں اور یہاں کا ماحول بھی ہمیشہ پرامن رہتا ہے۔ سب لوگ بھائی چارہ اور اتحاد کے ساتھ رہتے آئے ہیں، مگر پولیس کے اس اقدام سے ہمیں حیرانی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.