وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔ Pm Modi mother Heeraben Modi passes away at age of 100
مزید پڑھیں:۔ PM Modi Mother Unwell مودی کی والدہ ہیرابین کی طبیعت ناساز، یو این مہتا اسپتال میں داخل
وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی تھی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'ایک ماں اور بیٹے کے بیچ کی محبت لازوال اور انمول ہوتی ہے۔ مودی جی، اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ کھڑگے نے کہا 'ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کی صحت میں بہتری کی ہم دعا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کی والدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی تھی۔ درگاہ میں موجود عقیدت مندوں اور خادم سید امان چشتی نے وزیراعظم کی والدہ کے لیے دعائیں کی تھیں، لیکن ملسسل صحت خراب ہونے کی وجہ سے آج ان کا انتقال ہوگیا۔