ETV Bharat / bharat

Bridge Supported by Wooden and Electric Poles: لکڑی اور بجلی کے کھمبے کے سہارے پل پار کرنے پر مجبور عوام - Village of Gaya Deprived of Basic Facilities

ضلع گیا کے بارہ چٹی بلاک کے کاہودھاگ پنچایت کی ایک ندی پر آزادی کے بعد سے تاحال پل کی تعمیر نہیں ہوئی ہے، مقامی باشندوں نے ندی میں لکڑی اور بجلی کے کھمبے کے سہارے عارضی طور پر آمدورفت کا انتظام Temporary Transportation Arrangements کیا ہے۔ مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کو بدحالی کا ذمہ دار مانا ہے۔

Bridge Supported by Wooden and Electric Poles
لکڑی اور بجلی کے کھمبے کے سہارے پل پار کرنے پر مجبور عوام
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 10:18 PM IST

ملک آزادی کا جشن "امرت مہوتسو" کے طور پر منارہا ہے، تاہم آج بھی کئی گاؤں دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جسکی وجہ سے ان کو ہر دن چلنے، رہنے، کھانے۔پینے کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ ان ہی دیہات میں ایک ضلع ہیڈ کوارٹر سے قریب پچاس کلو میٹر دور کاہودھاگ پنچایت کے نیمیا گاؤں سمیت کئی گاؤں ہیں، جنکے آمد و رفت کا رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔ وجہ ہے کہ نیمیا مورہر ندی پر تا حال پل کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔ اس ندی سے سات گاؤں کا رابطہ Connectivity of Seven Villages by the River ہوتا ہے، قریب چار ہزار آبادی کو یہاں اس ندی سے داخل ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔ اس علاقے میں دونوں طبقے کی آبادی ہے اور یہ نکسل متاثر بھی ہے۔ نکسل متاثر ہونے کی وجہ سے اس راستے سے ہوکر سی آر پی ایف، ایس ایس بی اور دیگر پولیس فورسز کا بھی گزر ہوتا ہے، جسکی وجہ سے اس مسئلے کی رپورٹ ریاستی حکومت سے لیکر مرکزی حکومت تک ہے۔

ویڈیو

یہاں کے باشندوں کی شکایت ہے کہ یہاں مقامی رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کی آمد ہوتی ہے۔ وعدے کیے جاتے ہیں تاہم وہ وعدے کے مطابق اس پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ انتخاب کے وقت سبزباغ دیکھا جاتاہے لیکن جیت کے بعد رہنما Leader after Victory نام لینا بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔ برسات کے موسم میں راستہ کا رابطہ ٹوٹ جاتا ہے، بچے اسکول نہیں جاپاتے ہیں اور متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

Bridge Supported by Wooden and Electric Poles
لکڑی اور بجلی کے کھمبے کے سہارے پل پار کرنے پر مجبور عوام

یہ بھی پڑھیں:

اقلیتی کالج اپنے بنیادی مقصد سے دور کیوں ہیں؟

اس علاقے سے رکن پارلیمنٹ جے ڈی یو وجے کمار مانجھی ہیں جبکہ یہاں سے رکن اسمبلی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کی رہنما جیوتی دیوی ہیں۔ بہار حکومت میں ہندوستانی عوام مورچہ بھی شامل ہے اور اسکے کوٹے سے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے بیٹا سنتوش کمار مانجھی وزیر بھی ہیں۔ بارہ چٹی کی رکن اسمبلی جیوتی دیوی وزیر سنتوش مانجھی کی ساس ہیں یہاں حکمراں جماعت کے ہی ایم پی اور ایم ایل اے ہیں باوجود کہ اس ندی پر پل کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.