گرداس پور: پنجاب کے گرداس پور میں آج صبح تقریباً 5 بجے بی ایس ایف کی روزا پوسٹ بی او پی 89 بی این کے علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔ فوجیوں نے اس پر کئی راؤنڈ فائر کیے جس کے بعد وہ واپس پاکستان چلا گیا۔ بی ایس ایف اور پولیس کی جانب سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔Pakistani drone was spotted near International Border
مزید پڑھیں:۔ Drone Spotted In Jammu: بی ایس ایف جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کردی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک پاکستانی ڈرون کے بھارتی سرحد میں داخل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ریاست پنجاب کے ضلع ترن تارن کے تحت پاک بھارت سرحد کے سیکٹر کھیم کرن میں پاکستانی ڈرون بی یو پی لائنز سے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ اس کے بعد سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکار فوراً حرکت میں آئے اور ڈرون کو گرانے کے لیے تقریباً 85 سے 90 راؤنڈ فائر کیے۔ Pakistani drone جس کے بعد ڈرون کچھ دیر بعد پاکستان واپس چلا گیا۔