ETV Bharat / bharat

پونچھ: مینڈھر میں ایک فوجی اہلکار ہلاک، دو زخمی - जम्मू और कश्मीर मुठभेड़ खबर

پونچھ کے مینڈھرمیں سیکیورٹی فرسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں ایک فوجی جوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والا اہلکار جونئر کمشنڈ آفیسر تھا۔

پونچھ :مینڈھر میں دو فوجی اہلکار ہلاک
پونچھ :مینڈھر میں دو فوجی اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 9:59 PM IST

Updated : Oct 14, 2021, 10:41 PM IST

پونچھ کے جنگلاتی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں فوج کا ایک جوان ہلاک ہو گیا، جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

پونچھ :مینڈھر میں دو فوجی اہلکار ہلاک
پونچھ :مینڈھر میں دو فوجی اہلکار ہلاک

ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے جنگلاتی علاقے میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جس میں فوج کے جے سی او ہلاک ہوگئے، جبکہ دو جوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے بعد سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ فوج نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا ہے۔

جمعرات کو کچھ مخصوص خفیہ جانکاری پر جنگلاتی علاقے میں فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن چلایا۔ شام کے وقت عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔

ان عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، ان حالات کے پیش نظر راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.