ETV Bharat / bharat

Govt on Kashmiri Pandits: رواں سال کسی پنڈت نے کشمیر نہیں چھوڑا، راجیہ سبھا میں حکومت کا موقف - مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے ایوان بالا میں بتایا کی جموں و کشمیر میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی تعداد 6514 ہے۔ MoS Home Nityanand Rai on Kashmiri Pandits in Rajya Sabha

number of Kashmiri Pandits killed by militants
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 5:47 PM IST

Updated : Jul 27, 2022, 6:18 PM IST

مملکتی وزیر برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں 2020، 2021 اور 2022 کے دوران عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈتوں کی تعداد بالترتیب 1، 4 اور 1 ہے۔ ریکارڈز کے مطابق سال 2022 کے دوران وادی کشمیر سے کسی بھی کشمیری پنڈت نے ہجرت نہیں کی۔ وادی میں اب بھی مقیم کشمیری پنڈتوں کی تعداد 6514 ہے۔ Number of Kashmiri Pandits Killed by Militants

  • The number of Kashmiri Pandits killed by militants in Jammu and Kashmir during the years 2020, 2021 and 2022, are 1, 4 and 1 respectively: MoS Home Nityanand Rai to Rajya Sabha pic.twitter.com/0awJVqx2mU

    — ANI (@ANI) July 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ نے جموں و کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت پر کہا تھا کہ 'وادی میں 2017 سے لے کر اب تک 28 غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے ہیں ان میں دو کا تعلق مہاراشٹر، ایک کا تعلق جھارکھنڈ اور سات کا تعلق بہار سے ہے۔MOS Home on Minority Attack in Kashmir، مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا تھا کہ جموں اور کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔ سنہ 2018 میں 417 عسکریت پسندانہ حملے ہوئے جب کہ 2021 میں 229 ایسے حملے ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور غیر مقامی مزدورں پر چند حملے کیے گئے ہیں۔

  • As per the records, no Kashmiri Pandit has left from the Kashmir Valley during the year 2022. The number of Kashmiri Pandits who are still residing in the valley is 6,514: MoS Home Nityanand Rai to Rajya Sabha pic.twitter.com/mMIhUoODBM

انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2017 سے اب تک 28 غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے دو کا تعلق مہاراشٹر سے، ایک کا تعلق جھارکھنڈ سے اور سات کا تعلق بہار سے ہے۔ حکومت نے جموں و کشمیر میں اقلیتوں کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ، اور عسکریت پسندوں کے خلاف فعال کارروائیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے کہا تھا کہ پی ایم پیکیج کے تحت کام کرنے والے کسی بھی کشمیری پنڈت نے راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد نوکری سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت 5ہزار502 کشمیری پنڈتوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ ان ملازمین کے رہنے کے لیے 6 ہزار ٹرانزٹ رہائش گاہوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2022, 6:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.