ETV Bharat / bharat

نواب ملک اور وانکھیڑے کے درمیان تنازعہ میں نیا انکشاف؟

این سی پی لیڈر نے وانکھیڑے کے والد اور بہن (یاسمین وانکھیڑے) کے تعزیرات ہند کی دفعہ 499 کے تحت اپنے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا چیلنج کیا اور کہا کہ وہ اس کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام شواہد عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

Nawab Malik fires fresh salvo against NCB's Sameer Wankhede
نواب ملک اور ونکھیڑے کے درمیان تنازع میں نیا انکشاف ؟
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 5:02 PM IST

Updated : Oct 26, 2021, 9:57 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے منگل کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڑے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر سوالات اٹھائے ہیں، ملک نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سمیر وانکھیڑے ایک مسلمان کمیونٹی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ایک مسلم لڑکی ڈاکٹر شبانہ سے شادی کی۔ بعد میں وانکھیڑے نے کرانتی ریڈکر نامی لڑکی سے شادی کرلی تاکہ وہ شیڈیول کاسٹ کو ملنے والی سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے اپنی ذات تک بدل لی اور غریب لوگوں اور مستحقین کے حقوق غصب کرلیے۔

ویڈیو
ملک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وانکھیڑے دو پرائیویٹ افراد کی مدد سے معروف شخصیات کے فون ٹیپ کرتے تھے اور معصوم و بے قصور لوگوں کو بلیک میل کیا کرتے تھے۔ این سی پی کے وزیر نے کہا کہ ان کے پاس تمام پرائیویٹ لوگوں کے شواہد، ان کے نام و پتے موجود ہیں اور کسی مناسب وقت پر اس کا انکشاف کریں گے۔ این سی پی لیڈر نے وانکھیڑے کے والد اور بہن (یاسمین وانکھیڑے) کو تعزیرات ہند کی دفعہ 499 کے تحت اپنے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا چیلنج کیا اور کہا کہ وہ اس کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ تمام شواہد عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
  • Here are the contents of the letter received by me from an unnamed NCB official.
    As a responsible citizen I will be forwarding this letter to DG Narcotics requesting him to include this letter in the investigation being conducted on Sameer Wankhede pic.twitter.com/SOClI3ntAn

    — Nawab Malik نواب ملک नवाब मलिक (@nawabmalikncp) October 26, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
ملک نے کہا کہ ان کو ممبئی دفتر سے این سی بی کے ایک افسر کی جانب سے ایک نامعلوم مکتوب موصول ہوا ہے جس میں درج ہے کہ وانکھیڑے ایک ایسے افسران کے گروپ کا حصہ تھے جو بڑے لوگوں سے تاوان کی وصولی میں شامل رہا ہے۔ افسر نے 26 ایسے معاملے کا ذکر کیا ہے جس میں پیسے وصولے گئے تھے۔'ملک نے کہاکہ وہ این سی بی کے ڈائرکٹر جنرل کو مکتوب لکھ کر ان سے درخواست کریں گے کہ معاملے کو بذات خود دیکھیں اور اس کی انکوائری کروائیں۔'انہوں نے کہا کہ اس طرح کا مکتوب وہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، وزیر داخلہ دلیپ والیس پاٹل اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سنجے پانڈے کو بھی ارسال کرچکے ہیں۔'

دریں اثنا اتر پردیش پولیس نے آرین خان کیس میں کلیدی گواہ کرن پی گوساوی کوحراست میں لینے سے انکار کیا ہے۔ پونے کی ایک ٹیم گوساوی کو حراست میں لینے کے لیے لکھنؤ روانہ ہوچکی ہے جو دوسرے کئی معاملات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

(یو این آئی)

Last Updated : Oct 26, 2021, 9:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.