ETV Bharat / bharat

COVID-19 surge ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل - کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل

کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کی جانچ کے لیے پیر کے روز ملک بھر میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 10:57 PM IST

نئی دہلی: کووڈ -19 کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر، کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کی جانچ کے لیے پیر کے روز ملک بھر میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود مانسکھ منڈاویہ قومی دارالحکومت کے رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے اور کووڈ مینجمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مسٹر منڈاویہ نے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملہ اور تکنیکی عملہ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے اسپتال کے احاطے میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کا آپریشن بھی دیکھا۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر نے جمعہ کے روز ریاستوں کے وزرائے صحت اور پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کی اور پیر اور منگل کے روز تمام اسپتالوں میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا اور صحت کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور صحت کے حکام سے جائزہ لینے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی نئی اقسام سمیت تمام کیسز کے لیے جانچ، ٹریسنگ، تشخیص، ٹیکہ کاری اور مناسب ہدایات کی پابندی کی پانچ جہتی حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔ ریاستوں کو آر ٹی پی سی آر جانچ میں اضافہ کرنے کو بھی کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Corona Update ہماچل میں کورونا کے 258 نئے کیسز، تین اموات

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5880 نئے افراد کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 35199 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 6.91 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.