ETV Bharat / bharat

Mysterious Blast in Srinagar سرینگر میں ڈل جھیل کے بلواڈ روڈ پر پُر اسرار دھماکہ - نجی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کی وجہ بلاسٹ

سرینگر میں ڈل جھیل کے بلواڈ روڈ پر ایک نجی گاڑی میں پُر اسرار دھماکہ ہوا۔ اس معاملے پر پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ایک نجی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

سرینگر میں ڈل جھیل کے بلواڈ روڈ پر پر اسرار دھماکہ

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 5:00 PM IST

Updated : Apr 2, 2023, 5:44 PM IST

سرینگر میں ڈل جھیل کے بلواڈ روڈ پر پُر اسرار دھماکہ

سرینگر : جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ڈل جھیل کے بلواڈ روڈ پر آج بعد دوپہر ایک نجی گاڑی میں پر اسرار دھماکہ ہوا، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ایک نجی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک نجی ہونڈا سٹی زیمر نمبر (JK01M 0878) کے پچھلے حصے میں دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا اس گاڑی میں مقامی شہری حفیظ بٹ اور اس کی اہلیہ سوار تھے، جو صحیح سلامت ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں افراد سرینگر کے نشاط علاقے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس گاڑی کے کسی سامان میں تکنیکی خرابی سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ بلواڈ روڈ جھیل ڈل کے کنارے سرینگر کو نشاط سے جوڑ رہا ہے اور یہاں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی کافی بھیڑ رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mysterious Blast in North Kashmir : سوپور میں پر اسرار دھماکہ، معمر شہری زخمی

واضح رہے کہ اس روڈ پر باغ گلہ لالہ کے کھُلنے کے بعد مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا رش ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی بلواڑ روڑ کے متصل چشمہ شاہی میں ایک گاڑی میں پر اسرار دھماکہ ہوا تھا۔ تاہم پولیس نے بتایا تھا کہ ایک ٹورسٹ گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا تھا۔ یہ دھماکہ بھی سیاحتی سیزن میں ہوا تھا لیکن اس سے سیاحت پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا۔

Last Updated : Apr 2, 2023, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.