ETV Bharat / bharat

رانچی: ہندو لاشوں کی آخری رسومات ادا کر رہے مسلم نوجوان - ہندوستانی کے طور پر کام کرنا چاہئے

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں تین مسلم نوجوان کووڈ 19 سے اپنی جان گنوانے والے ہندو افراد کی آخری رسومات ان کے مذہب کے مطابق ادا کر رہے ہیں۔ ان نواجوانوں کے نام صابر، پرویز اور عقیل ہیں جن کی بے لوث خدمات کی لوگ خوب ستائش کر رہے ہیں۔

Last Ritual
آخری رسومات
author img

By

Published : May 14, 2021, 9:12 PM IST

کورونا دور میں ہر دن دم توڑتی انسانیت کے درمیان کچھ لوگ اسے بچانے میں جی جان سے جٹے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی ہے رانچی کے تین نوجوانوں کی۔ دراصل کورونا کے سبب ہر دن مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے میں لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنا انتظامیہ اور حکومت کے ایک بڑا چیلینج بن گیا ہے۔ ایسے وقت میں تین مسلم نوجوان ذات اور مذہب سے اٹھ کر اس چیلینج کو شکست دے رہے ہیں۔ تینوں ہندو رسم و رواج سے لاشوں کا انتم سنسکار کر رہے ہیں۔ تینوں کے نام ہیں صابر، پرویز اور عقیل۔

ویڈیو

پرویز بتاتے ہیں کہ ملک میں کام کرتے ہوئے جان بھی چلی جائے تو کم ہے۔ یہی بچپن سے پڑھا اور یہی سیکھا ہے۔ مصیبت کے اس دور میں سبھی کو ذات اور مذہب بھول کر ایک ہندوستانی کے طور پر کام کرنا چاہئے اور یہی ملک کی تاریخ رہی ہے۔ جب بھی ملک میں کوئی آفت آئی ہے تب سبھی نے لوگوں نے متحد ہو کر اس کو حل کیا ہے۔

صابر انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان کے پاک مہینے میں اسلام میں بھی یہی تعلیم دی جاتی ہے کہ جب ملک کو ضرورت ہو تو آگے آنا چاہئے۔ اپنا فرض صحیح طریقے سے ادا کر کے ہی عید منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پیش ںظر ریلوے نے 31 ٹرینوں کو رد کیا، دیکھیں پوری لسٹ

صابر انصاری، عقیل انصاری اور پرویز عالم کے خدمت کے جذبے کو دیکھتے ہوئے گھاگھرا مکتی دھام پر لاشوں کا انتم سنسکار کرانے کی ذمے داری اٹھانے والے اڈگورا کے انچل کے افسر اروند اوجھا بتاتے ہیں کہ اس مصیبت کی گھڑی میں سماج کے ہر طبقے کا مکمل ساتھ رہا لیکن خاص طور پر رمضان کے مہینے میں عقیل، صابر اور پرویز کی خدمت کو ہمیشہ یاد کریں گے کیونکہ ان لوگوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر سماج کی پرواہ کی ہے۔

یہ یقینی طور پر پورے سماج کے لئے فرقہ ہم آہنگی کا ایک بہتر پیغام دیتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے کسی شاعر نے کیا خوب لکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.