ETV Bharat / bharat

International Mother Language Day: بین الاقوامی یوم مادری زبان

مادری زبان کا دن بین الااقوامی سطح پرلسانیات کو فروغ دینے اور ثقافت کو بچانے، لسانی تنوع کی بقا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ہر سال یہ دنیا بھر میں 21 فروری کو بین الااقوامی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا آغاز سنہ 2000 میں مادری زبانوں کے تحفط کی غرض سے شروع کیا گیا تھا۔ صحافی ثنا نغمہ کی رپورٹ whole world is celebrating International Mother Language Day

بین الااقوامی یوم مادری زبان
بین الااقوامی یوم مادری زبان
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 2:25 PM IST

Updated : Feb 21, 2023, 3:02 PM IST

مادری زبان کا دن بین الااقوامی سطح پرلسانیات کو فروغ دینے اور ثقافت کو بچانے، لسانی تنوع کی بقا کےبارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ہرسال یہ دنیا بھر میں 21 فروری کو یوم مادری زبان منایا جاتا ہے۔ اس دن کا آغازسنہ 2000میں مادری زبانوں کے تحفط کی غرض سے شروع کیا گیا۔ اس دن کو پہلی بار اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) نے متعارف کرایا تھا۔ کہا جاتا ہیکہ سب سے پہلے یوم مادری زبان بنگلہ دیش میں منایا گیا تھا۔

اگر ہم ایک سرسری نگاہ اپنے اطراف واکناف میں ڈالتے ہیں تو معلوم ہوگا کہ ہر ماں باپ اپنے بچوں کو مادری زبان کے بجائے انگریزی زبان میں تعلیم دلوانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں بچہ مادری زبان سے محروم ہو رہا ہے۔اس دور میں بچے مادری زبان کے بجائے انگریزی الفاظ کو بہ آسانی سمجھ رہے ہیں۔ ایک اور مسئلہ یہ ہیکہ موجودہ دور میں لوگ مادری زبان میں تعلیم دلوانے کو معیوب سمجھ رہے ہیں۔ یا یوں کہیں کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کو غربت سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ سماج میں لوگ اکثر مادری زبان میں بات کرنے سے شرم محسوس کر نے لگے ہیں۔ مادری زبان کے بجائے انگریزی میں بات کرنے کو اعلی درجہ اور اسٹیٹس سمجھنے لگے ہیں، یہیی وجہ ہیکہ دنیا بھر کی 7000 زبانوں میں سے نصف زبانیں معدومیت کے دہانے پر ہیں۔

لسانی ماہرین کا کہنا ہیکہ اگر بچے کو کسی نئی زبان کے بجائے مادری زبان میں تعلیم دی جائے تو بچہ بہ نسبت نئی زبان کے مادری زبان میں تصورات خیالات کو گہرائی سے بہ آسانی سمجھ سکتا ہے اور اپنے مافی الضمیر کا اظہار بہ آسانی کر سکتا ہے۔ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ اگر آپ کسی شخص سے ایسی زبان میں بات کرتے ہیں جو وہ نہیں جانتا اس وقت آپ کے الفاظ اس شخص کے سر پر سے گزر جائیں گے۔ اگر آپ ان سے ان کی زبان میں ہم کلام ہوتے نہیں تو یہ بات اس کے دل میں اتر جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:International Mother Language Day: کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے پروگرام

امریکن شاعر اولیور وینڈیل ہومز کے مطابق زبان روح کا خون ہے جس میں خیالات چلتے ہیں اور وہ پروان چڑھتے ہیں۔

جیک ایڈورڈ کے مطابق"مادری زبان کے بغیر قوم کیا ہے؟"مہاتما گاندھی کے مطابق مجھے اپنی مادری زبان سے اپنی ماں کے سینے کے ساتھ چمٹے رہنے کی طرح رہنا پسند ہے۔ کیونکہ یہی مجھے زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے۔ اور ہر شخص کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کر نا چاہیے۔ آئیے آج بین الاقوامی مادری زبان کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی مادری زبان کی بقا کے لیے عام بول چال میں اپنی مادری زبان کا استعمال کریں گے۔ اور اپنی مادری زبان کا تحفظ کریں گے۔

Last Updated : Feb 21, 2023, 3:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.