ETV Bharat / bharat

فوج نے ایل او سی پر درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 12:06 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 12:28 PM IST

فوجی ترجمان نے کہا کہ فوجی دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔ بعد ازاں درانداز کی لاش اور ایک اے کے 47 رائفل برآمد کی گئی۔

فوج نے ایل او سی پر عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا

بھارتی فوج نے پیر کی صبح ایک دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ صبح سویرے کنٹرول لائن کے اس پار سے عسکریت پسندوں نے پونچھ سیکٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مستعد آرمی کے دستوں نے انٹیگریٹڈ سرویلنس گرڈ کے موثر استعمال سے دراندازی کی کوشش کا پتہ لگایا اور جوابی کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ فوجی دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔ بعد ازاں لاش اور ایک اے کے 47 رائفل برآمد کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے اقتدار میں آنے سے ہمیں فکرمند نہیں ہونا چاہئے: جی او سی چنار کور

انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی چوکسی بھارتی فوج کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.