ETV Bharat / bharat

گاندربل: معروف مذہبی رہنما میاں بشیر احمد لاروی کا انتقال

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے معروف مذہبی، سماجی، سیاسی، سرکردہ گوجر رہنما و پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ میاں بشیر احمد لاروی کا 98 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

mian bashir hussain larvi
mian bashir hussain larvi
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 12:25 PM IST

پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ میاں بشیر احمد لاروی نے بابانگری وانگت کنگن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر سنیچر کو رات 8 بجکر 45 منٹ پر آخری سانس لی، میاں بشیر احمد لاروی وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن سے متصل علاقے بابانگری وانگت میں سال 1923 میں پیدا ہوئے تھے۔

بشیر احمد لاروی بابا نگری میں واقع بابا نظام الدین کیانوی کے سجادہ نشین تھے، میاں بشیر احمد لاروی کو سال 1967 میں حلقہ انتخاب کنگن سے کانگریس کی جانب سے منڈیٹ دیا گیا جبکہ 1971 میں آپ کی اعلیٰ ذہانت اور عوامی رتبے کے باعث آپ کو ریاستی وزارت میں نائب وزیر کے طور پر شامل کیا گیا۔

انہوں نے 1967،1972،1977میں مسلسل کنگن کی نمائندگی کی، سنہ 1987 میں میاں بشیر احمد لاروی نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت میں لگ گئے، جس کے بعد وہ پوری یکسوئی کے ساتھ دین کی تبلیغ مصروف ہوگئے۔

مزید پڑھیں:۔ مفتی تقی عثمانی پر جان لیوا حملہ

سنہ 1985 میں میاں بشیر احمد لاروی نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی، 26 جنوری 2008 کو سماجی خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان کی انتقال کی خبر سن کر ان کے مریدوں میں غم و اندوز کی لہر دوڑ گئی ہے، مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق ان کا نماز جنازہ آج سہ پہر 4 بجے بابانگری وانگت میں ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.