محبوبہ مفتی آج گھر میں نظر بند - جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ
محبوبہ مفتی نے ای ٹی وی بھارت کو فون کرکے بتایا کہ "میں آج کولگام کے اروانی گاؤں کے رہائشی شاہد اعجاز کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے لیے جانا چاہتی تھی تاہم مجھے گھر سے نکلنے نہیں دیا گیا۔"
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تعزیت کے لیے جانا تھا تاہم انتظامیہ نے اُن کو اسکی کی اجازت نہیں دی۔
محبوبہ مفتی نے ای ٹی وی بھارت کو فون کرکے بتایا کہ "میں آج کولگام کے اروانی گاؤں کے رہائشی شاہد اعجاز کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے لیے جانا چاہتی تھی تاہم مجھے گھر سے نکلنے نہیں دیا گیا۔"
مزید پڑھیں:۔ کشمیری طلبا کو فوری رہا کیا جائے: محبوبہ مفتی
واضع رہے کی سکیورٹی فورسز کے بیان کے مطابق رواں مہینے کی 24 تاریخ کو 20 برس کے شاہد کی ہلاکت شوپیاں میں کراس فائرنگ کے دوران ہوئی تھی۔
وہیں ایک دیگر سینئر رہنماء نے بتایا کہ "آج صبح محبوبہ جی کو ان کے گھر پر ہی نظر بند کیا گیا۔ چند پولیس اہلکار آئے اور میں گیٹ کو تالا لگا دیا نیز ایک موبائل بنکر بھی قائم کیا۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اُن کو آج پارٹی کی کور میٹنگ میں بھی شرکت کرنی تھی۔"